Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 485

عجائب قدرت

(شمارہ 485)

قثاء بری

 اس کو فارسی میں برغست اور شیرازی میں شورہ کہتے ہیں اس کا ضماد کلف کوزائل کرتا ہے اور اس کا کھانامستی کو بکثرت نافع ہے۔ اگرچھایتوں کے زخم پر اس کے پتوں کا ضماد کریں تو مفید ہے اور نیز سینہ اور کیموس کی بستگی کو کھولتا ہے بواسیر پرلگانا نہایت مفید ہے رازی کے نزدیک معدہ اور جگر کو نافع ہے۔

 قنب

یہ درخت بعض بری اور بعض بستانی ہوتا ہے۔ حسین کا قول ہے کہ بری ایک گز کے برابر جنگل میں ہوتا ہے اس کا پتا سفیدی مائل اور اس کا پھل مانند فلفل کے ہوتا ہے جس کا روغن نکالتے ہیں جو گرم آماس کو نافع ہے، اس کی جڑ کا شیرہ دردگوش کو مفید ہے اور لوستانی کے تخم کو شہدانج کہتے ہیں اور اس کے برگ کو بنگ جو کہ مفسد اور محذر ہوتی ہے اس کو ذرا سانوش کرنا بے عقل اور فکر کو باطل کردیتا ہے اس کی حرارت بڑی ہے، اکثر خناق اور دیوانگی پیدا کردیتی ہے اور چوٹ کے درد کو نافع ہے اور خون کو بندکرتی ہے درد نقرس کو بھی مفید ہے۔ شیخ رئیس کے نزدیک اس کا شیرہ درد چشم کو مفید ہے لیکن دردسر اور تاریکی چشم پیدا کرتا ہے اور اس کا استعمال مادہ منی کو خشک کرتا ہے ان کے علاوہ اور وں کا قول ہے کہ اس کا شیرہ ریح کو نافع اور اس کا روغن دردچشم کو جو سردی سے ہو دور کرتا ہے۔

 قنبیط

 اس کو فارسی میں کرتب رومی کہتے ہیں، صاحب الفلاحہ کا قول ہے کہ اگر اس کو زمین شور پر لگاویں اس کا جرم بزرگ ہو اور نیک مزہ اور کیڑے نہ لگیں اس کو درمیان انگور کے لگانے سے انگور کے درخت کی قوت زیادہ ہوجاتی ہے،اس کے پتوں کو مع ڈالی کے پیس کر اندوہگیں لوگوں کی پیشانی پر لگانا دفع رنج کرتا ہے اس کا میوہ کھانا یا اس کا بستر بنا کر اس پر سونا برے خواب دہشت ناک دکھلاتا ہے اسی وجہ سے جس نے اس کامیوہ کھایا ہو اس کے خواب کی تعبیر نہیں بتاتے۔ اس کو افادیہ کے ہمراہ اگرایسی عورت نوش کرے جس کا حیض بند ہو گیا ہو تو حیض اس کاجاری ہوجائے اورپرانی کھانسی کو نافع ہے اگر لڑکے اس کی عادت بنالیں جلد بزرگ ہوں اور بدآواز خوش آواز ہوجائے اور درشتی چہرہ کی دفع ہو جائے۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ یہ نبات اکثر درد کونافع ہے اور گرمی اور رعشہ کو مفید ہے اور نیند لاتی ہے مگر آنکھوں کو تاریک کرتی ہے اس کے تخم کی دھونی سے باغ کے کیڑے مر جاتے ہیں اس کے تخم کو مع پتے کے سرکہ میں پیس کر بائولے کتے کے زخم پر لگانا نافع ہے اس کا تخم تشنگی کو نافع ہے ۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor