Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 486

عجائب قدرت

(شمارہ 486)

قیصوم

اس کی بو بہت عمدہ ہوتی ہے، فارسی میں اس کو بوئے ماران کہتے ہیں کیونکہ اس کی بو سے سانپ بھاگتے ہیں اس کے تخم کو جس گائوں کے گردبوویں وہاں سانپ نہ ہوں گے اور جوہوںگے وہ مرجائیںگے۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ بال نکلنے کے حق میں مفید ہے اگر اس کو کسی روغن میں پکا کر جس کی داڑھی پر بال نہ جمتے ہوں لگا ویں فوراً بال نکل آئیں اور حیض جاری کرتاہے اور مردہ بچہ کو شکم سے باہر نکالتا ہے اور پیشاب کو کھولتا ہے اس کا روغن ملناتپ لرزہ میں مفید ہے اگر شراب میں ملاکر نوش کریں دافع زہر ہے۔

 گائوزبان

عربی میں لسان الثور کہتے ہیں بلغم اور قرحہ کو مفید ہے۔ شیخ رئیس کا اعتقاد ہے کہ دافع غم ہے اور مقوی دل ہے۔

 کتان

یعنی اُلسی۔ اس کے کپڑے بناتے ہیں، کہتے ہیں کہ اس کے جامہ سے بدن ملائم رہتا ہے مخصوص موسم گرما میں گرم مزاجوں کو اس کادھواں زکام کو مفید ہے اس کا تخم بہت قسم کے دردوں کو مؤثر ہے، نظر ون اور انجیر کے ہمراہ کتے کے زہر کو مفید ہے اور موم کے ہمراہ ناخن کے امراض کو نافع ہے اور شہداور فلفل میں ملا کر کھانا مقوی باہ ہے۔

کراث

یعنی گندنا،یہ شامی اور نبطی ہوتا ہے، صاحب الفلاحہ کہتا ہے کہ اس کی تخم ریزی کر کے تین دن کے بعد پانی دیتے ہیں اور اس کی جڑ مضبوط ہونے کے واسطے بکریوں کی مینگنیاں ڈالتے ہیں اگر گندنا کو پیس کر بچھو کے زخم پر لگا دیں فوراً درددور ہو اور نیز زنبور کے زخم کو بھی نافع ہے، اس کی مداومت تاریکی چشم پیدا کرتی ہے۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ شامی گندنا لگانا مسوں کو دفع کرتا ہے اور قاطع خون رعاف ہے مگر کھانا اس کا دردسر پیداکرتا ہے اور برے خواب دکھلاتا ہے اور دانتوں میں درد پیدا کرتا ہے اور آنکھ کو مضرہے اور نبطی گندنا بواسیر کو مفید ہے بشرطیکہ اس کے پوست کی دھونی لیویں اور نیز نوش کریں اور مبہی بھی ہے ، جس عورت کے حیض بند ہوگیا وہ اگر دس درم اس کا شیرہ بیس درم شہد کے ہمراہ نوش کرے حیض جاری ہو۔ کہتے ہیں کہ گرفتگی آواز کو مفید ہے اور اس وجہ سے گو یے لوگ اس کا استعمال کیا کرتے ہیں کیونکہ درشتی آواز رطوبات دماغی سے ہوتی ہے اور یہ طوبات کو خشک کرتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor