Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 488

عجائب قدرت

(شمارہ 488)

کنربرہ

یعنی دھنیا، شیخ رئیس کا قول ہے کہ کشنیزتر کا کھانا خواب زیادہ لاتا ہے اور تاریکی چشم پیدا کرتا ہے اور کشنیزتر اور خشک دونوں قسم کا قاطع باہ ہے اور منی کو خشک کرتا ہے، اس کا شیرہ دودھ میں پیس کرلگانا اور دہائے سخت کو نافع ہے اس کی کثرت خوراک دہن اور فہم کو ناقص کرتی ہے اس کا تخم زنبور کے نیش پر لگانا مفید ہے اور تین کف دست اس کا سفوف کھانا بھی نافع ہے۔ بلیناس کا قول ہے کہ اس کے دانہ کے دھوئیں سے کژدم اور سانپ بھاگتے ہیں اس کا کھانا بوئے لہسن اور پیاز کو زائل کرتا ہے۔

 کیکواسہ

یہ مشہور گھاس ہے اگر اس کو بستر میں رکھ دیں تو کھٹمل بے حس ہوجاتے ہیں اور کچھ آزار رسانی کی طاقت انہیں نہیں رہتی ہے۔

 کمون

اس کو فارسی میں زیرہ کہتے ہیں۔ کبوتر اس کی خواہش کرتا ہے جہاں چھڑکاویں کبوتر جمع ہوں گے اور جس خانہ میں ڈال دیں کبوتر اس کو نہ چھوڑیں گے۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ اس کے عرق سے منہ دھونا مصفّی ہے اس کا کثرت سے کھانا رنگ چہر ہ کا زرد کرتا ہے، سرکہ میں زیرہ پیس کر اس کا لخلخہ کرنا رعاف دور کرتا ہے اور نیز فتیلہ بنا کر اگر ناک میں رکھیں تو بھی رعاف کو مفید ہے اس کا شیرہ چشم کی روشنی بڑھاتا ہے اگر زیرہ اور نمک برابر لے کر پانی میں پیس کر بطور قرص بنا کے اور خشک کر کے آردمیدہ کے انبار میں رکھ دیں وہ مید مدت تک خراب نہ ہوگا۔

کوزگندم

فارسی میں اس کو جوزگندم کہتے ہیں اس کی خاصیت یہ ہے کہ افزائش منی کے واسطے مفید ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor