Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 489

عجائب قدرت

(شمارہ 489)

کماۃ

 یہ وہ گھاس ہے جو زمین کے نیچے چاند کی تاثیر سے پیدا ہوتی ہے،یہ تخم سے نہیں جمتی اور نہ اس کی جڑ ہوتی ہے بلکہ حاصل ہوتی ہے، قوتہائے مجموعہ سے استحالہ کے طور پر جس طرح کہ جو اہر زمین سے پیدا ہوتا ہے حدیث نبوی میں واقع ہے۔’’ ان الکماۃ کالمن ‘‘ یعنی کماۃ مانند ترنجبین کے ہے اس نظر سے کہ بغیر لقب اور مشقت کے زمین اس کو اُگاتی ہے عرب کہتے ہیں کہ اگر زمین کے نیچے کماۃ ریزہ ریزہ ہو اور موسم گرما کا آب باراں اس کو پہنچے تو وہ سب ریزے سانپ اور افعی ہوجاتے ہیں اس کی ایک قسم درخت زیتون کے سایہ میں ہوتی ہے جس کو قطر کہتے ہیں وہ خالص زہر ہے۔ اسی طرح جو کماۃ کسی درخت کے سایہ میں جمے وہ بھی زہر ہے۔ شیخ رئیس نے کہا ہے کہ فالج اور سکتہ اس کی خوراک سے پیدا ہوتا ہے اور کماۃ آنکھ کو روشن کرتا ہے جیسا کہ حضرت محمد ﷺ سے روایت ہے کہ طبیب حاذق اس کی خاصیت کو خوب جانتا ہے۔ اور شیخ رئیس کے علاوہ اوروں کا یہ اعتقاد ہے کہ اس کا استعمال پیشاب کی بندش اور فالج پیدا کرتا ہے۔بعض کماۃ ایسے ہیں جن کے کھاتے ہی آدمی فوراً مرجاتا ہے اور یہ زہر دار جانوروں کی ہمسائیگی میں پیدا ہوتا ہے۔

لبلاب

 اس کو حبل المساکین اور عشقہ اور طموس بھی کہتے ہیں اور شیرازی میں مرشہ کہتے ہیں اس کی کیفیت یہ ہے کہ جو درخت اس کے پاس ہوتا ہے اس پر یہ پیچیدہ ہوتی ہے اور مثل ریسماں باریک کے دراز ہوتی ہے اس کی پتی دراز ہوتی ہے کہنہ دردسر کو مفید ہے اور سرکہ میں پیس کر اس کا ضماد درد سپرز کو نافع ہے اس کا عرق مسہل صفرا ہے شیخ رئیس کے نزدیک اس کا شیرہ بالوں کو مثل لوزہ کے گرادیتا ہے اور جوں کے دفع کرنے میں مؤثر ہے۔

لسان الحمل

یہ گھاس بکری کی زبان کے مانند ہوتی ہے، شیرازی میں اس کو بارتنگ کہتے ہیں اوریہ دوقسم کی ہوتی ہے بزرگ اور خرد۔ شیخ رئیس نے کہا ہے کہ خنازیروالے کی گردن میں حمائل کرنا مفید ہے اگر اس کی جڑ کو جوش دے کر غرغرہ کریں درددندان کو نافع ہے اگر اس کو عدس کے طور پر پکا کرنا نخورش کریں مرگی کو مفید ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor