Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 491

عجائب قدرت

(شمارہ 491)

لوبیا

رئیس کاقول ہے کہ اس کاکھانے والا برے خواب دیکھتا ہے اور وں کا قول ہے کہ فربہی بدن پیدا کرتا ہے اور مردہ بچہ کو مع اس کی آنول کے باہر نکالتا ہے اور خون حیض اور خون نفاس کو جاری کرتا ہے۔

 لوف

فارسی میں اس کو فیل گوش کہتے ہیں اس کا پتا جراحت بد کو مفید ہے اور کہنہ ر بو کو بھی نافع ہے اس کی جڑ شہد میں پیس کر لگانا کلف اور بہق اور نمش کو زائل کرتی ہے،اگر اس کی جڑپیس کر بدن پر مالش کریں تو سانپ اور افعی اس شخص سے بھاگیں گے۔

 ماش

 شیرازی میں اس کو سوماس کہتے ہیں۔ شیخ رئیس کے اعتقاد میں اس کاکھانا باہ کو مضر ہے اور لوگوں نے لکھا ہے کہ درد اعضاء میں اس کا ضماد کرنا مفید ہے مگر دانتوں پر اس کا استعمال مضعف دندان ہے۔

 مازریون

یہ مشہور ہے بعض بڑی بعض چھوٹی ہوتی ہے بڑی کے پتے مانند برگ زیتون کے ہوتے ہیں بعض جو سیاہ رنگ ہے وہ زہر قاتل ہے لیکن بہق اور کلف اور نمش کے واسطے ہر ایک قسم کا مازریون نافع ہے اگر کبریت کو ملاکر استعمال کریں نہایت درجہ مفید ہو، اگر آٹے میں پکا کر کتے یا خوک کو کھلائیں فوراً مرجائے خاص کر انسان کو تو دو درم زہر قاتل ہے۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ پانی میں مچھلی کو مار ڈالتا ہے اور دانہ ہائے بدن کو اس کا ضماد مفید ہے اور زخم کے کرم کو باہر نکالتا ہے دودرم اس کا نوش کرنا جلندھر کومفید ہے کیونکہ کھانے کے ساتھ اسہال شروع ہوجاتا ہے اور اسی سے عارضہ دفع ہوجاتا ہے لیکن اس سے علاج کرنا خطرناک ہوتا ہے۔ قاضی ابو علی تنوجی نے کہا ہے کہ ایک شخص جلندھر کے عارضہ میں مبتلا ہوا جملہ طبیب اس کے معالجہ سے عاجز ہوئے پس بیمار نے جب زندگی سے عاجز ہوا مطلق العنانی اختیار کی اور جو اس کے دل میں آتا وہ کھاتا اور جو چیز عجیب دیکھتا اس کو خرید کر کے کھا لیتا ایک روز بھونی ہوئی ٹڈیاں یعنی ملخ مول لے کر نوش کیں جس کے کھاتے ہی تھوڑی دیر بعد دست آنا شروع ہوئے یہاں تک کہ تین دن کے عرصہ میں تین تین سو سے زیادہ دست آئے اور انجام کو آرام ہو گیا اس وقت بعض حکماء نے اس ماجرا کو دریافت کر کے اس اس ملخ والے کے متلاشی ہوئے اور اس کے ہمراہ اس کے مقام کو روانہ ہوئے اس موضع کے گردونواح میں مازریون نظر پڑی پس طبیب سمجھ گئے کہ ملخ نے جب ماذریون کھایا تو اصلی قوت مازریون کی اور وہ حدت اس کی شکم ملخ میں ضعیف ہوگئی اور اعتدال پر آکر بیمار کو صحت بخشی۔سبحان اللّٰہ وبحمدہ جب طبیبوں کے دست قدرت کو تاہ ہوئے مشیت ایزدی نے اس بیمار کاعلاج ایسی ملخ سے پیدا کردیا۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor