Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 492

عجائب قدرت

(شمارہ 492)

ماہودانہ

 اس کو حب الملوک بھی کہتے ہیں اس کا پتا باندازہ ایک انگشت چھوٹی مچھلی کے مانند ہوتا ہے اس کا ثمرتین تین دانہ کا خوشہ ہوتا ہے اور ہر ثمر میں تین دانے سیاہ ہوتے ہیں جلندھر اور گٹھیا اور عرق النساء اور قولنج اور نقرس کو مفید ہے اگر اس کے پتوں کو گوشت مرغ کے ہمراہ مع چھ سات دانوں کے شورباپکاویں بلغم کا مسہل ہوگا لیکن اس پر سرد پانی پینا ضرور چاہیے۔

ماہی زج

 اس کے معنی مچھلی کا زہر ہے، ایک قسم کی گھاس ہوتی ہے جس کے پتے طرخون کے مانند ہوتے ہیں اور اس کا درخت شبرم کے درخت کے مانند ہوتا ہے اس کی شاخ پتلی اور سیدھی ہوتی ہے اور رنگ زردی مائل ہوتا ہے اگر اس کو مچھلیوں کے حوض میں ڈال دیں تو اس کی مچھلیاں مست ہو کر اوپر نکل آئیں اور دردمفاصل اور عرق النساء اور دردپشت اور نقرس کو نافع ہے۔

 مرزنجوش

ایک خوشبودار گھاس ہوتی ہے۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ درد سرکو نافع ہے اگر اس کو پکا کر اس کا عرق نوش کریں جلندھر کو دفع اور بند پیشاب کو جاری کرتا ہے ۔سرکہ میں پیس کر زہر کژدم پر لگانا ناگع ہے، اس کا تخم ایک درم پانی میں پیس کر نوش کرنا زخم زنبور کا درد ساکن کرتا ہے اس کا روغن فالج کے حق میں بہتر ہے مرز نجوش خشک شہد میں ملا کر چوٹ کی نلاہٹ پر لگانا مؤثر ہے خاص کر اگر آنکھ کے نیچے ہو۔

 ناردین

سنبل رومی ہے اس کے مانند برگ کسم کے ہوتے ہیں اور ڈالیاں ہموارزرد ہوتی ہیں اس میں پھول اور میوہ نہیں ہوتا سرمہ میں ملاکر اس کو آنکھوں میں لگانا آنکھوں کی پلکیں اُگاتا ہے اس کو نوش کرنا بول اور حیض کو جاری کرتا ہے ایک درم واسطے فالج اور لقوہ کے مفید ہے اور اسحق کے نزدیک پھیپھڑے کو مضر ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor