Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 525

عجائب قدرت

(شمارہ 525)

غضروف سے اور مربوط سے انہیں سے بعض ساتھ، بعض کے ذریعہ رباط غشا کے اور اس واسطے حق تعالیٰ نے غضروف سے اس کو پید اکیا تاکہ ہمیشہ مفتوح ہو ،پس محتاج نہ ہو کسی دوسرے ایسے آلہ کا جو کہ اس کو مفتوح کر ے کیونکہ ہمیشہ احتیاج تنفس کی ہے اور اس وجہ سے پیدا کیا گیا ہے قصبہ ریہ یعنی شُش کا کہ کشادہ ہوتا ہے ایک حالت میں اور تنگ ہوتا ہے دوسری حالت میں بحسب حاجت کے اور رویہ کے حلقے نامہ یعنی پورے نہیں بنائے بلکہ تین ربع اس کے غضروف سے پیدا ہوئے او رباقی غشا سے اور بنایا اس کی جانب غشائی کو طرف مری کے تاکہ مطاوعت کرے طعام جانے پر اور اس کی جانب غضروفی کو خارج کی طرف کیا کیونکہ وہ سخت ہے پس وہ آفات خارجیہ کی برداشت کرتا ہے پس بعدازیں قصبۂ ریہ نے جس وقت کہ تجاوز کیا ترقوہ سے اور فضاء میں منبسط ہو اپھر منقسم ہوا دوقسموں کی طرف داہنی اوربائیں طرف پھر ہر قسم اس میں سے منقسم ہوتی ہے اقسام مختلفہ پر موافق انقسام اوردوا اور شرائین کے جن کا منفذ ان عصاب پر ہے تاکہ داخل ہو ہوا شرائین میں ریہ سے انبساط قلب کے نزدیک اور دفع ہوا اس سے دخان گرم بروقت انقباض کے اور چونکہ وہ ہواجوریہ جذب کرتا ہے وہ ترویح قلب کی صالح نہیں جب تک کہ معتدل نہ ہو اسی وجہ سے پیدا کیا حق تعالیٰ نے ان قصبات کو کہ وہ خزانہ ہوا کے ہیں تاکہ نگاہ رکھیں جو ہر ہوا کو کہ محصورر ہے ان میں اور وہ ہوا کو موافق قلب کے تیار کرتے ہیں اور اس ہوا کو اس امر کی صالح بناتی ہے کہ اس سے روح پیدا ہو جس طرح پر جوہر کیلوس جو جگر میں محصور ہے جگر اس کو نقیح کرتا ہے اور اس کو صالح اس امر کا کرتا ہے کہ اس سے پیدا ہوبدل اُس کا جو کہ تحلیل پاتا ہے اعضاء سے لیکن نفس ریہ پس مکتنف ہوتا ہے دل اس سے اور وہ دوقسم پر تقسیم ہوتا ہے ایک قسم تجویف صدر میں جو کہ جانب راست ہے دوسری قسم تجویف صد ر میں جو کہ جانب چپ ہے تاکہ حاصل ہو ریہ کی منفعت جب تک کہ ریہ سلیم ہو اور جس وقت کہ واقع ہو کسی ایک میں منجملہ دونوں جانب کے کوئی صدمہ پس جانب دیگرترویح قلب میں مستعد ہوجاتا ہے اور اس وجہ سے فساد بدن میں نہیں ہونے پاتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor