Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 526

عجائب قدرت

(شمارہ 526)

نوع تیسری قلب کے بیان میں

 یہ جسم بشکل صنوبری ہے جو لحمی جو ہرہوتا ہے ،اس کے جوف میں خون اور روح حیوانی اس سے پیدا ہوئی ہے ،خون دل میں سے ریزش کرتا ہے بدن کے شرائین میں اورگوشت اس کا قوی ہے تاکہ منفعل نہ ہومو ذیات سے اور اعلائے دل غلیظ ہے اس واسطے کہ منبت شرائین ہے اور اسفل دل پتلا ہے بن نسبت اعلا کے تاکہ دور رہے استخوان ہائے سینہ سے اپنی جہات سے اور اس پر ایک ہلکا سا غلاف ہے جو اس کی محافظت کرتا ہے اور اس کانام سغاف ہے اور یہی روح حیوانی کا منبع ہے اور اسی واسطے واسطہ بدن میں موضوع ہوا ہے اور اس کامکان بطور قلعہ کے ہے دوحرز کے درمیان کہ مبنی دل کے حوالی میں اور اطراف ریہ میں جو اس کا حرزاولی ہے اور یہ حرزبنایا گیا ہے استخوان سینہ اور پہلو اور استخوانہائے فقرات پشت سے اور بنایا خدانے اس عرض کو اس کے دونوں طرف سے اور اس کے درمیان میں ایک فضاہے جو قلب اور ریہ وغیرہ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

 بدرستی کہ اس حصن میں قلب اور یہ دونوں متحرک ہیں انقباض اور انبساط کی حرکات میں،پس نگہداشت قلب اور یہ کہ حصن کی شان میں سے ہے کیونکہ یہ حصن ان سب پر نگاہ رکھتا ہے گرمی اور سردی کی آفات سے اور حرارت غریزی بھی اسی وجہ سے محفوظ اور باقی رہتی ہے اور ہر گاہ خون آسایش اور قوت دل کا موجب ہے، حق تعالیٰ نے اس کو رقیق اور لطیف اور گرم بنایا تاکہ دل اور حرارت غریزی کو فائدہ بخشے اور دل میں ایک تہی گاہ ہے کہ جگر سے خون آتا ہے اور اس میں قرار پاتا ہے تاکہ وہ غذا بنائے اس خون کو اور دل کے واسطے صالح کر ے اور اس تجولف کو جانب راست میں کیا ہے تاکہ روبروئے جگر کے رہے تاآنکہ پہنچے بسبب اس کے خون اور رگوں سے جو اس کی طرف منہ کیے ہوئے ہیں یہ آسانی اور چونکہ بدن محتاج ہے اس بات کا کہ اس کے پاس پہنچے دل سے قوت حیوانی اور حرارت غریزی ہمیشہ اور یہ امر بسبب توسط روح اٹھتی ہے اور یہ بطن بہ نسبت بطن راست کے بزرگ تر ہے کیونکہ بدن حیوانی کی زیادہ تر حاجت ہے بہ نسبت خون حیوانی کے، بنا بر آں قبول کرنا روح کا قوت حیات کو زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے اور دونوں بطن کے درمیان میں ایک منفذ ہے کہ اس منفذ میں خون جاری ہوتا ہے جانب یمین سے یسار کے بطن کی طرف اور روح گذرتی ہے بطن یسار سے جانب بطن یمین کے پاس پیدا کیا شرائین کو بطن یسار کی طرف سے تاکہ روح حیوانی کو نافذ کرے تمام بدن پر اور ہر ایک منفذکی منفعت یہ ہے کہ دوامراس سے سرزد ہوں ایک تو یہ کہ آلات ہر چند کہ کم تر ہوں ان کو مدد دے…

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor