Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 527

عجائب قدرت

(شمارہ 527)

قوائے عقلیہ کے بیان میں

یہ چار ہیں: اول قوت وہ ہے کہ اسی کی وجہ سے انسان بنسبت بہائم کے ممتاز ہیں اور یہ قوت استعداداس کی بنا پر قبول علوم نظر یہ وصناعات فکریہ کے ہے یہ قوت خاص آدمی کے وجود میں موجود ہے اور حیوانوں میں نہیں ہے، دوسری وہ قوت ہے کہ خرچ کرتی ہے تمیز دار لڑکوں کے وجود میں جیسا کہ ممیز لڑکے کو معلوم ہوتا ہے کہ دو زیادہ ہے ایک سے اور ایک آدمی دومکان میں نہیں رہ سکتا اور ایک چیز ایک وقت میں موجودو معدوم نہیں ہوتی، حکمانے اس کا نام تصورات و تصدیقات ضرور یہ رکھا ہے۔  تیسری قوت و ہ ہے کہ حاصل ہوتے ہیں اس قوت سے وہ علوم جو تجربہ سے معلوم ہوئے ہیں اور اس شخص کو عاقل کہتے ہیں اور جو شخص اس سے خالی ہو اس کو غبی کہتے ہیں اور وہ چند معانی ہیں جو جمع ہوئے ہوں ذہن میں، جس سے اغراض کی مصلحتیں استنباط ہوتی ہیں۔ چوتھی وہ قوت ہے کہ جس کے ذریعہ سے ہر ایک اثر کی حقیقت پہچانی جاتی ہے پس یہ قوت شہوت عاجلہ کو دفع کرتی ہے جس وقت کہ وہ شہوت عاجلہ اثر کرتی ہے مگر دیہات میں اس کانام عقل بالفعل ہے، پس جب آدمی کو حاصل ہو یہ عقل تو اس کو عاقل کہتے ہیں کیونکہ دخل کرنا کسی کام میں یااس سے دور رہنا صاحب عقل کو حسب مصلحت وقت معلوم ہوجائے گا اور عاقبت اندیشی سے ہرامر میں اقدام کرے گا نہ یہ کہ جو کچھ شہوت عاجلہ پیش قدمی کرے اس طرف دوڑ پڑے، جناب امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ ہم نے عقل کو دوطور پر دیکھا ایک مطبوع دوم مسموع، عقل مسموع کچھ مفید نہیں ہوتی ہے جب تک کہ مطبوع نہ ہو جیسا کہ اندھے کو آفتاب کی روشنی سے کچھ فائدہ نہیں پہنچتا ہے۔ یہ توترجمہ ہے  امام ممدوح کے کلام کا اور اصل کلام یہ ہے :

رأیت العقل عقلین فمطبوع و مسموع فلا ینفع مسموع اذالم یکن مطبوع کالاینفع الشمس وضوء العین ممنوع

حقیقت میں کیا خوب مثال دی ہے جناب امیر المومنین رضی اللہ عنہ نے………

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor