Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 548

عجائب قدرت

(شمارہ 548)

السباع

یعنی جانور انِ درندہ، اس قسم کا حیوان نمونہ شیطان ہوتا ہے کیونکہ اس قسم کی طبائع کبر، غصہ، بدخوئی، فساد ،دلیری اور خونریری پر دلیر ہوتے ہیں۔ چارپایوں کی نوع سے ان کے افعال اور اخلاق مخالف ہیں چونکہ انسان کی توجہ اس قسم کی پرورش پر نہ ہوئی جیسا کہ دیگر حیوان پر ہے پس حق تعالیٰ نے ان کے وجود میں خوراک حاصل کرنے کیلئے ہتھیار بھی عطا فرمائے، چنانچہ دندان اور چنگال اور قوت اور دلیری اور صورت ہیبت ناک اور کشادگی دہن اور سطبری گردن اور فراخی سینہ اور باریک کمر اور بدن کی پھرتی سب ان کو عطا کیے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اپنے رزق کے حاصل کرنے میں عاجز ہوتے اور چونکہ یہ جانور اکثر فساد کرتے ہیں لہٰذا حق تعالیٰ نے ان سے برکت اُٹھالی اگر چہ یہ فرقہ ایک حمل میں چھ سات بچے دیتے ہیں اور سال میں دو مرتبہ تک جنتے ہیں مگر بجزقلت کے کہ وہ بھی اطراف زمین کے کناروں میں پائے جاتے ہیں کثرت نہیں ہے یہ بھی حکمت باری تعالیٰ ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو ساری دنیا اُنہی سے بھر جاتی اور یہ بڑا فتنہ وفساد کرتے’’ فسبحان من اقتضیٰ حکمتہ تکثیرالنافع و تقلیل الضارانہ علی کل شیء قدیر‘‘ یعنی کیا حکمت خدا ہے کہ اس نے منفعت دار چیزوں کو بہت پیدا کیا اور ضرر پہنچانے والی چیزوں کو کم ہر آئینہ وہ سب شے پر قادر ہے۔ اب ہم ان کو لکھتے ہیں جو افراد درندوں سے متعلق ہیں حروف ہجا کی ترتیب سے۔

 ابن آوی

 یعنی شغال: بڑا مفسد ہوتا ہے زردرنگ کا ہوتا ہے اورمیووں کا دشمن ہے بعض کو کھاتا ہے اور بعض کو خراب کرتا ہے۔ مرغ خانگی کی نگاہ جب اس پر جاتی ہے فوراً اس کے پاس آتا ہے اگر چہ کس قدر اونچے کو ٹھے پر ہو اور اپنے تئیں شغال کی خورش بناتا ہے جیسا کہ اوپر لکھ آئے ہیں کہ حماراسد کے پاس چلا جاتا ہے۔ عجیب تریہ ہے کہ مرغ خانگی اگر روباہ یابلی یا کتے کی بو پائے اپنے تئیں ان کے روبرو سے علیحدہ کرتا ہے اور ساکت کھڑا رہتا ہے اور جب شغال کودیکھتا ہے تو اس کے پاس چلاجاتا ہے حتی کہ اگر سومرغ بھی ہوں وہ سب اس کے نزدیک چلے جاتے ہیں اور شغال ان کو تلف کرتا ہے جب شغال چاہتا ہے کہ مرغ آبی کو شکار کرے دستۂ گیاہ یا لکڑی یا کانٹوں کا گٹھ پانی میں چھوڑتا ہے اس وقت عقب سے پہنچ کر ان کا شکار کرتا ہے۔

 خواص:

 اس کی زبان جس گھر میں ہو یا ہمد گر نفاق ہو اگر اس کا زہر انیم درم آب گرم کے ساتھ تین روزنوش کریں درد سپرز دور ہو اور گوشت اس کا بقدر ایک مثقال کھانا دیوانگی اور شروع مرگی کو نافع ہے، اس کا استخوان بورق کے ساتھ ملنا برص کو زائل کرتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor