Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 549

عجائب قدرت

(شمارہ 549)

ابن عرس

یعنی نیولایہ جانور لمبا اور دبلا ہوتا ہے چوہے کا دشمن ہے چوہے کے سوراخ میں جاکر شکار کرتا ہے اور زیوراور جوہرات کو بہت پیار کرتا ہے ان کو چرا کرلے جاتاہے۔ نہنگ کا دشمن ہے اس کا پیٹ پھاڑ ڈالتا ہے۔ کہتے ہیں کہ نہنگ ہمیشہ منہ کھولے رہتا ہے یہ اس کے منہ کی راہ سے پیٹ میں جا کر اس کی انتڑیوں کو چبا چبا کر کھاتا ہے جب نہنگ مرجاتا ہے اس کے پیٹ سے باہر نکلتا ہے ،نیز سانپ کا بھی دشمن ہے اور جب سانپ سے لڑنے جاتاہے تو او ل تتلی جو ایک قسم کی گھاس ہوتی ہے کھا لیتا ہے اس باعث سے سانپ کا زہر موثر نہیں ہوتا اور سانپ جب اس گھاس کی بوپاتا ہے ضعیف ہوجاتا ہے اور یہ اس پر غالب آجاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک چوہااس کے روبرو سے بھاگا اوردرخت پرچڑھ گیا اس نے بھی اس کا تعاقب کیا، چوہادرخت کی پھنگ پر پہنچا اور بیچارے کو جب کوئی مقام بالاکانہ ملاتو ایک پتے کو دانتوں میں دبا کر لٹک گیا آخر جب نیولا اس پتے پر نہ پہنچ سکا اور عاجز ہوا تو چلایا اس وقت اس کا نر آپہنچا تب اس نے اس پتے کو جس پر چوہاتھا کاٹ ڈالا اور وہ چوہامع پتہ گر پڑا پس نیچے سے دوسرے نے اس کا شکار کیا۔

 خواص:

 اس کا دماغ آنکھ میں لگانا تیرگی دور کرتاہے۔ شیخ الرئیس کہتا ہے کہ اس کا گوشت باندھنا درد مفاصل کو نافع ہے اس کی چربی اگر دانتوں میں ملی جائے سب دانت گر جائیں اور اگر کسی لکڑی میں اس کو ملیں یہاں تک کہ وہ چربی اس لکڑی میں جذب ہوجائے بعد اس کے اس لکڑی سے آہستہ آہستہ مسواک کریں سب دانت بسہولت گرجائیں۔ اگر لڑکوں کے مسوڑھوں میں اس کی چربی ملیں تو دانت تو دانت بہت جلد بے تکلیف ہموار اور کشادہ نکلیں گے اس کا خون محلل خنازیر ہے اور سرگین اس کا زخم کے خون جاری کو بند کرتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor