Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 550

عجائب قدرت

(شمارہ 550)

ارنب

یعنی خرگوش، اس کے اولاد بہت ہوتی ہے کہتے ہیں کہ خرگوش ایک سال نر اور ایک سال مادہ رہتا ہے اور مثل عورتوں کے اس کو حیض بھی لاحق ہوتا ہے اس کے دونوں ہاتھ بہ نسبت پیر کے کوتاہ ہوتے ہیں اوپر سے نیچے آنے میں بڑی تکلیف پاتا ہے بخلاف اوپر جانے کے، بروقت سوتے اس کی آنکھیں کھلی رہتی ہیں جب بیمار ہوتا ہے نرکل سبزکھا کر آرام پاجاتا ہے عقل مند یہاں تک ہے کہ ملائم زمین پر بھی نہایت سبک جاتا ہے تاکہ نقش پانمودار نہ ہوں اور دشمن کے تعاقب سے بچے۔

خواص:

اس کے سر کی استخوان سوختہ کا منجن مجلی دندان ہے، اگر گوشت اس کابچوں کے مسوڑھوں میں لگائیں نہایت آسانی سے دانت برآمد ہوں۔ کہتے ہیں اگر داندن خرگوش دندان دردرسیدہ پرباندھیں صحت ہو بشرطیکہ جس طرف کا جو دانت ہو اسی طرف کا وہی دانت خرگوش کا بھی ہو، اس کازہرہ پینا غلبہ خواب لاتا ہے یہاں تک کہ بغیر سرکہ پیے بیداری نہ ہو اس کی تلی مصری کے ساتھ کھانا کھانسی کو دفعہ کرتی ہے، اس  کے خون کی مالش سے کلف اور بہق دورہوتا ہے اگر اس کے گوشت کے شوربا میں جوشخص اعضاشکنی اوردردقولنج اور درد نقرس میںمبتلا ہو بیٹھے مفید پڑے اگر اس کو سرکہ کے ساتھ نوش کریں تریاق اکبر کل زہروں کا ہے اگر ا س کے استخوان جلا کر موم میں ملا کر گلے ہوئے گوشت پر لگائیں مندمل اوراصلاح پذیر ہوجائے اور اس کاپنیرمایہ پانی میں ملا کر پینا صاحب قولنج کو مفید ہے بلیناس کا مذہب ہے کہ ہر پنیرمایہ قولج کو مفید ہے لیکن خوگوش کا پنیر مایہ بہت قوی ہے اس کا پائوں و جع مفاصل میں باعتبار راست وچپ کے باندھنا نافع ہے، اہل عرب کا قول ہے کہ اس کی شالنگ کوباندھنا جادو سے محفوظ رکھتا ہے اس کا دھواں پھیپھڑے کے درد کو نافع ہے،جس عورت کا حیض بند نہ ہوتا ہو وہ چند بال اس کے فتیلہ بنا کر فرج میں رکھے فوراً خون بند ہوجائے ۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor