Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 552

عجائب قدرت

(شمارہ 552)

حکایت:

کہتے ہیں کہ ایک شیر نے لنگرگاہ میں آکر دیکھا کہ کشتی کی رسی ایک درخت سے بندھی ہے اور وہ وقت شب کا تھا پس یہ سمجھا کہ کوئی نہ کوئی شخص اس رسی کے کھولنے کے واسطے ضرور آئے گا پس شیر اپنی آنکھیں بند کیے چپکے اس درخت کے نیچے لیٹ رہا اور آنکھوں کو اس واسطے بند کیا کہ شب کو مثل شعلہ کے چمکیں گی تو لوگ پہچان جائیں گے پس وہی ہوا کہ جو شخص اس رسی کے کھولنے کے واسطے آتا تھااس کو مارڈالتا تھا بعد کئی آدمیوں کے مرنے کے معلوم ہوا۔

خواص:

اگر اس کا دماغ روغن زیتون میں ملا کر عضو رعشہ دار پھڑکتے ہوئے پر ملیں مفید ہے اگر اس کے دانت لڑکے کے گلے میں آویزاں کریں بلادرد و تکلیف کے دانت نکلیں جو کوئی اس کے دانت اپنے پاس رکھے درددندان سے بے خوف ہواگر اس کا زہر ہ نوش کرے دلیری ہواور مرگی اور فیل پاکا عارضہ دور ہو، اس کا آنکھ میں لگانا روانی خون کو بند کرتا ہے اگر خنازیریعنی کنٹھ مالا پر ملیں مفیدہے اور چربی اس کی بواسیر اور آماس گرم کو بھی نافع ہے نیز جھائیں اور پھوڑوں کو، اگر اپنے چہرہ پر ملیں بہ خوف ہوجائے اور کوئی درندہ اس کے پاس نہ آئے اگر اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کی چربی روغن گل کے ہمراہ چہرہ پر غازہ کریں جو کوئی اس کو دیکھے خوف کھائے اس کا گوشت فالج اور استرخاوالے کو نافع ہے اس کے خون کی مالش سے سرطان جو ایک عارضہ ہوتا ہے دور ہوجاتا ہے اگر ہینگ میں ملا کر برص پر لگائیں زائل ہوجائے ، اس کا پنجہ جس آدمی کے پاس ہو اس کے گرد کوئی درندہ نہ آئے اگر اس کا پنجہ جس پانی میں گرے اور اس کا پانی جو جو چارپایہ پئے ایسا لاغرہو کہ کبھی فربہی نہ آئے اس کے پوست پر بیٹھنے سے صاحب بواسیر کو منفعت ہے اس کی آواز جس گھوڑے کے کان میں پہنچے بیمار ہو جو کوئی اس کی پیشانی کا چمڑا پگڑی یاٹوپی کے نیچے پیشانی کے پاس چھپائے تو لوگ اس سے ہیبت کھائیں اور بادشاہوں کی نظر میں عزیز ہو اگر اس کا چمڑہ دوسرے درندوں کی کھال میں پیچیدہ کریں اس کارویاں آپ سے آپ جھڑجائے اور اگر بال اس کے جلا کر اس کی خاکسترموم روغن میں ملا کر آبلہ پر لگائیں فوراً اچھا ہوجائے اگر اس کے سرگین کو شراب میں ملا کر کسی شرابی کو پلائیں دوبارہ اس کو خواہش شراب کی نہ ہوگی بلکہ شراب کا دشمن ہوجائے گا۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor