Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 476

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 476)

شہد کاسرمہ لگانا جلاء بصر کے لیے مفید ہے اور اس کا سنون( منجن)مسوڑھوں کی حفاظت کرتا ہے اور دانتوں کو سفید کرتا ہے۔ شہد غذا بھی ہے اور شربت بھی اور دوابھی ہے اور میوہ وحلوہ بھی ،ہر مہلک چیز سے مامون ہے۔

صفراء کو مضر ہے، اس کا ضرر سرکہ سے دور ہوجاتا ہے اور دوبارہ نافع ہوجاتا ہے۔ شہد کا نہار منہ چاٹنا معدہ کی گندگی کو دھوڈالتا ہے اور جگر، مثانہ اور گردہ کے سدوں کو کھولتا ہے۔ اس سے بہتر کوئی ماکول ہمارے لیے تخلیق نہیں کیا گیا ہے۔ عبداللطیف کا قول ہے کہ شہد بہت سے امراض میں شکر سے بہت بہتر ہے۔ اس لیے کہ شہد سدے کھولتا ہے، مدرومحلل اور غاسل ہے، جبکہ  شکر میں یہ افعال کمزور ہیں اور شکر معدہ کے لئے مرخی ہے جبکہ یہ چیز شہدمیں نہیں ہے،شکر کوشہد پر دوصورتوں میں ترجیح دی جاتی ہے کہ وہ حلاوت اور حدت میں زیادہ کم ہوتا ہے۔

عرب کے بعض اطباء نے ’’شہد کی شکر پر فضیلت و ترجیح پر‘‘ مضمون بھی لکھا ہے۔

آنحضرتﷺ بھی حفظان صحت کے سلسلہ میں چند امور کا اہتمام کیا کرتے تھے۔

۱)شہد کا پینا(۲)غذا کو کم کرنا(۳)بدہضمی سے پرہیز کرنا(۴)کشمش یا چھوارے کا نقیع استعمال کرنا (جسے آپﷺ دشمن کے خلاف استعمال کرتے تھے) (۵)خوشبو کا استعمال(۶)تیل لگانا(۷)سرمہ لگانا (۸)بیویوں سے ہم بستر ہونا…

یہ آنحضورﷺ کی کس قدر پختہ اور مستحکم تدابیر ہیں اور کیسی عمدہ باتیں ہیں۔

آنحضورﷺ نے اپنے اس فرمان عالی’’ تم کو دوشفاء دینے والی چیزیں لازم ہیں‘‘میں طب انسانی اور طب الہٰی کو جمع کردیاہے،اسی طرح یہ فرمانِ ذی شان فاعل طبعی فاعل روحانی اور طب جسمانی و طب روحانی اور سبب زمینی و سبب آسمانی کو جامع ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor