Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 477

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 477)

نیز اس فرمان میں ایک نکتہ پنہاں ہے، وہ یہ کہ انسان کو چاہیے کہ اصل حکم کی تعمیل کرے اور رزق کے لیے کوشاں رہے۔

 ہم اللہ تعالیٰ سے ہر امر کی آسانی کے لیے معونت اور توفیق کے خواستگار ہیں، بالکل اس طرح جیسے ایک کاشتکار جو زمین کاشت کرتا ہے، بیج بوتا ہے، پھر اپنے خالق سے دفع بلیات اور نزول بارانِ رحمت کے لیے خوب لجاجت سے دعا کرتا ہے اور پھر توکل علی اللہ کرتا ہے اور جلب نفع اور دفع ضرر کے لیے دعاگورہتا ہے۔ بعض علماء کا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کو تمام شکوک و شبہات سے دل کو پاک رکھنے کے لئے شفاء کاباعث بنایا ہے اسی طرح شہد کو تمام امراض وآفات سے باعث شفاء بنایا ہے۔

 عُشْرٌ(آک آکھ، اکون، مدار)

انگریزی میں اسے SWALLOWWOST CALETROPIS کہتے ہیں،مشہور عام پودا ہے ،بعض آک کے درختوں پر ایک قسم کی رطوبت منجمد ہوجاتی ہے جس کو صمغ عشر( آکھ کا گوند) یا سکر العشر( آکھ کی شکر) کہتے ہیں۔ مرض استسقاء میں نافع ہے، معدہ اور جگر کے لیے نافع ہے۔

عُصْفُوْرٌ(چڑیا،SPARROW)

 مزاج گرم خشک ہے، اس کا گوشت مادہ منویہ میں تحریک پیدا کرتا ہے اور قوتِ باہ میں اضافہ کرتا ہے۔ آنحضرتﷺ نے اس کو بے مقصد مارنے سے منع فرمایا ہے۔

عَقِیْقٌ(عقیق،CONUCLIEN)

ارسطو کا قول ہے کہ جو شخص عقیق کی انگوٹھی پہنے مخالفین کی نظر میں اس کا رعب بیٹھ جاتا ہے۔ اس کاشربت نزف دم کو ختم کرتا ہے۔

 مروی ہے کہ : ’’عقیق کی انگوٹھی پہنو کہ یہ فقر و افلاس کو دور کرتا ہے۔‘‘

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor