Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 478

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 478)

عَنْبَرٌ(عنبرمچھلی،AMBERGRIS)

 گرم خشک مزاج رکھتی ہے،مقوی قلب و دماغ اور مذکی حواس ہے، عرق گلاب کے ساتھ استعمال کرنا درددل میں مفید ہوتا ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ ’’ عنبر‘‘ ملک الطیب( اعلیٰ قسم کی خوشبو) بھی ہے۔

 حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ سمندر نے ایک مچھلی ،جسے عنبر کہتے ہیں، ہماری طرف پھینک دی جس کو ہم نصف ماہ تک کھاتے رہے۔

عُنَابٌ(عناب،JUJUBE FRUIT)

مزاج معتدل مائل بہ حرارت ورطوبت، اس کا شربت چیچک زدہ آدمی کے لیے اور خسرہ کے مرض میں مفید ہے، خون کے جوش اور حرارت کو تسکین دیتا ہے، عناب کا استعمال مطابیخ، نقوعات، جوشاندوں اور حقنوں میں ہوتا ہے۔

عِنَبٌ(انگور،GRAPE)

عمدہ انگور رسیلا اور بڑے سائز کا ہوتا ہے اور سفید انگور سیاہ سے عمدہ ہے پھر سرخ کا اور پھر سیاہ کا درجہ ہے، اس کا مزاج گندم کی طرح گرم تر ہے۔ اس کا چھلکا اور دانہ برودت اور یبوست کی طرف مائل ہے۔ انگور بہترین غذا ہے، پکا ہوا انگور زیادہ عمدہ اور اچھا ہوتا ہے۔ دویا تین دن کا چنا ہوا انگور ایک دن کے توڑے ہوئے انگور سے عمدہ ہوتا ہے۔ اس لیے کہ وہ اپھارہ پیدا کرتا ہے اور مسہل ہوتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال پیاس لاتا ہے۔ اس کی مضرت کو کھٹے میٹھے انار سے دور کیا جاتا ہے۔ اس کے دانے نکال دئیے جائیں تو فربہ کرتا ہے۔

 مروی ہے کہ’’ آنحضرتﷺ کو انگور اور تربوز مرغوب تھے۔‘‘

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor