Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 488

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 488)

کماۃ جمع ہے اور اس کا واحد کم ہے، بعض کہتے ہیں کہ کماۃ واحد اور کم جمع ہے۔

 اسے’’ کماۃ‘‘ اس لیے کہتے ہیں کہ یہ زمین میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ جیسا کہ شہادت چھپانے والے کے بارے میں کہا جاتا ہے کماۃ کہ اس نے گواہی کو چھپایا۔

 نیز مرفوعاً مروی ہے کہ :’’ کھمبی، زمین کی چیچک ہے۔‘‘

 بعض حضرات کا خیال ہے کہ’’ کھمبی‘‘ بنی اسرائیل کی میدان تیہ میں خوراک اور غذا تھی، اس لیے کہ وہ بندوں کے لیے بغیر من( احسان) کے تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے بنی اسرائیل کی خوراک بنایا جو روٹی کے قائم مقام تھی اور ان کا سالن سلویٰ بنایا جو گوشت کے قائم مقام تھا اور ان کا حلوہ اس شبنم کو بنایا جو درختوں پر اُترا تھا چنانچہ یہ حلوہ کے قائم مقام ہوا۔ اس طرح سے بنی اسرائیل کی معیشت کی تکمیل ہوئی۔

حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ:’’ میں نے تین یا پانچ یا سات کھمبیاں لیں، ان کو نچوڑا پھر ان کا پانی ایک بوتل میں ڈالا اور اپنی بچی کی آنکھوں میں اس کا سرمہ لگایا تو وہ تندرست ہوگئی۔‘‘

 آپﷺ کا یہ فرمان ہے کہ’’ کھمبی من کی ایک قسم ہے۔‘‘ اس کامطلب یہ ہے کہ یہ ان نعمتوں میں سے ہے جن کا اللہ نے اپنے بندوں پر احسان کیا ہے کہ ان کو بغیر محنت و مشقت اور سعی وعمل اور کاشتکاری کے عطاء فرمائی۔

لُبَانٌ( لوبان،کندر،BENZOAN)

عام لوگ اس کو حصالبان کہتے ہیں،عبدالملک بن مروان کہتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ یمن کے سوا کہیں نہیں ہوتیں، ان چیزوں نے دنیا کو بھر دیا ہے۔

۱)لوبان(۲)ورس(۳)یمنی چادر

وسقوریدوس کاقول ہے کہ عمدہ لوبان، نر اور گول ہوتا ہے۔

 بعض لوگ صنبور کی گوند اور کیکری کی گوند سے دھوکہ دیتے ہیں۔ گوند تو آگ میں ڈالنے سے بھڑ کتا نہیں ہے اور صنبور دھواں دیتا ہے حالانکہ کندر دھوئیں کے بغیر بھڑکتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor