Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 490

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 490)

(۷)اس میں پیشاب کرناپھر اس سے وضو کرنا۔ آنحضورﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے(۸)سولی دئیے ہوئے شخص کی طرف دیکھنا (۹)اونٹوں کی دوقطاروں کے درمیان چلنا(۱۰)لوگوں کی عام گزر گاہ کے بیچ میں چلنا (۱۱)جوئیں مار ے بغیر پھینک دینا (۱۲)چوہے کا پس خوردہ کھانا۔

لَبَنٌ (دودھ،MILK)

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وانھٰر من لبن لم یتغیر طعمہ(اور بہت سی نہریں دودھ کی ہیں جن کا ذائقہ ذرابدلا ہوانہ ہوگا)(سورہ محمد :آیت۱۵)

نیزارشاد فرماتے ہیں: لبنا خالصا سائغا للشربین  (گلے میں آسانی سے اترنے والا دودھ ہم تم کو پینے کو دیتے ہیں)(سورۃ النحل: آیت۶۶)

 حضور اکرمﷺ نے فرمایا:’’ جسے اللہ دودھ پلائے وہ یہ دعاء پڑھے( اللھم بارک لنا فیہ وزدنا منہ) ’’کیونکہ میں نہیں جانتا کہ اس کے سوا کوئی چیز کھانے پینے کی طرف کفایت کرے گی۔( راوہ ابودائودو الترمذی عن ابن عباسؓ)

 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺکو دودھ پسند تھا۔

 دودھ ، پانی ، گھی اور پنیر سے مرکب ہے، پنیر کا جزو تو سردترہوتا ہے اور غلیظ غذاپیدا کرتا ہے اور گھی کا جزو معتدل ہے بدن کے لیے ملائم و مناسب ہے اور پانی جزوگرم تر ہے، طبیعت میں نرمی پیدا کرتا ہے۔

 اور تازہ دوہیاہوا دودھ گرم ترہوتا ہے اور ترش دودھ سرد خشک ہوتا ہے۔ چونکہ سب سے عمدہ دودھ بکری کا ہے جو تھنوں سے پیاجائے۔ جس دودھ کا ذائقہ بدل جائے یا تازہ نہ ہو وہ ردی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے بھی اس کے وصف میں بیان فرمایا کہ:

’’لم یتغیرطعمہ‘‘

( کہ جس کا ذائقہ متغیر نہیں ہوگا)

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor