Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 492

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 492)

اونٹنی کے دودھ میں جلاء اور تلیین ہے اور ادرار بول کا فائدہ  دیتا ہے اور استسقاء کی مائیت کے لیے مسہل ہے۔ اس لیے کہ اونٹنی عام طور پر شیخ( درمنہ ترکی) اذخرخوشبودار گھاس) اور بابونہ اقحوان وغیرہ چرتی ہے جو استسقاء کی ادویہ میں سے ہیں۔

 حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ:’’ ایک جماعت قبیلہ عرینہ کی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی کہ ہمیں مدینہ کی آب وہوا موافق نہیں آئی۔ ہمارے پیٹ بڑے ہوگئے۔‘‘( الحدیث)

آنحضرتﷺ کاتجویز کردہ علاج بہترین اور بہت نفع بخش ہے، اس مرض کی کوئی دوا اس کے برابر کی نہیں ہے۔ اس مرض کا حدوث جگر میں خرابی کے باعث ہوتا ہے۔ اگر کوئی انسان پانی اور کھانے کے بجائے اس کے دودھ پر کفایت کرے تو وہ ضرور شفایاب ہوتا ہے اور یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

  نیز مذکورہ حدیث حلال جانوروں کے بول کے طاہر ہونے کی بھی دلیل ہے۔

نیز حضرت ابن عباسؓ سے منقول ہے کہ:’’نبی کریمﷺ نے دودھ نوش کیا، پھر کلی کرکے فرمایا:’’دودھ کی دسومت بخار والے کے لیے مضر ہے اور صداع والے کے لیے بھی۔‘‘(رواہ البخاری و مسلم)

رسول اللہﷺ نے بالکل سچ فرمایا ہے اس لیے کہ دودھ کی دسومت، بخار والے کے لئے بہت مضر چیز ہے اور مرض صداع میں مبتلا شخص کے لیے بھی کیونکہ وہ فوری طور پر صفراء میں مستحیل ہوجاتی ہے۔ اطباء نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ صداع اور بخار والوں کو دودھ سے اجتناب کرنا چاہیے۔

بھیڑ کا دودھ بہت غلیظ اور مرطوب ہوتا ہے اس میں بکری سے زیادہ بدبو ہوتی ہے۔

 ’’رسول اللہﷺ کے پاس دودھ لایا گیا جس میں پانی کی آمیزش کی گئی تھی تو آپﷺ نے اسے نوش فرمایا اور پھر فرمایا:’’پہلے دائیں جانب والا پھر درجہ بدرجہ دائیں جانب والا زیادہ حق دار ہے۔‘‘(رواہ البخاری)

بکری کا دودھ لطیف و معتدل اور دست آور ہوتا ہے۔ مرطوب کرتا ہے اور سل کے مرض میں نافع ہے۔

 گائے کا دودھ، بھیڑ اور بکری کے دودھ کے بین بین ہے کہ نہ زیادہ رقت ہوتی ہے اور نہ غلظت۔ کثیر الغذاء اور مسمن ہے۔                  

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor