Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 495

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 495)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ گوشت کھانے سے دل میں فرحت محسو س ہوتی ہے۔‘‘

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ:’’تم گوشت کھایا کرو کہ وہ خلق کو اچھا کرتا ہے، رنگ کو صاف کرتا ہے۔‘‘

 نیز فرمایا کہ:’’گوشت کو گوشت سے تعلق ہوتا ہے، جو شخص چالیس روزتک گوشت نہ کھائے اس کے اخلاق میں بگاڑ آجاتا ہے۔‘‘

ایک روایت میں یوں ہے کہ:’’ جو شخص لگاتار چالیس دن تک گوشت کھاتا ہے اس کا دل سخت ہوجاتا ہے اور ایک دن کے وقفہ سے کھانے سے اونگھ جاتی رہتی ہے، میراخیال ہے کہ یہ مذکورہ قول حضرت عمرفاروق ؓ کا ہے۔

 اطباء کہتے ہیں کہ: گوشت قوی ترین غذا ہے جو بدن کو شاداب اور قوی رکھتی ہے، سب سے عمدہ بھیڑکا گوشت ہے جو شیریں اور مرطوب ہوتا ہے اور ایک سالہ بھیڑزیادہ عمدہ ہوتا ہے اور زیادہ عمر والا ردی ہے لاغر قسم کا بھیڑ بھی ردی ہے۔

سیاہ رنگ والا زیاہ خفیف اور زیادہ لذیذ ہوتا ہے اور خصی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ اورفربہ بدن زیادہ عمد ہ ہوتا ہے اور اگلا حصہ پچھلے حصہ سے عمدہ ہوتا ہے۔

 صحیحین میں روایت ہے کہ:’’رسول اللہﷺ کو دستی کا گوشت پیش کیا گیا اور یہ آپﷺ کو پسند تھا۔‘‘حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ:

’’رسول اکرمﷺ کو گوشت میں کندھے کا حصہ زیادہ پسند تھا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس طرح کی روایت منقول ہے۔

 امام مجاہدؒ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ کو بکری میں اس کا اگلا حصہ زیادہ پسند تھا۔

بعض کہتے ہیں کہ سب سے خراب حصہ سر اور پیٹ ہے اور گردن کا گوشت لذیذ اور سریع الہضم ہوتا ہے۔

 آنحضورﷺ سے مروی ہے کہ:’’ یہ حصہ بکری کو خیر کی جانب راہنمائی کرتا ہے اور گندگی سے بہت دور ہے۔‘‘

ابو عبیدہؒ کہتے ہیں کہ پشت کا گوشت، کثیر الغذاء ہوتا ہے اچھا خون پیدا کرتا ہے۔ نیز آنحضرتﷺ سے مروی ہے کہ:’’پشت کا گوشت سب سے عمدہ ہوتا ہے۔‘‘ بھنے ہوئے گوشت کی غذائیت بہت خشک ہوتی ہے اور ابلا ہوا گوشت بہت مرطوب ہوتا ہے۔

 فن طب کے امام جالینوس کا قول ہے کہ’’ اُبلا ہوا گوشت ہموارہوتا ہے اور سیمن اور شحم دونوں خراب اور قلیل الغذاء اور دائیں جانب بائیں سے زیادہ خفیف اور عمدہ ہوتی ہے۔‘‘

رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ گوشت کو دانتوں سے کاٹ کرکھائو کہ یہ زیادہ زود ہضم بھی ہے اور لذت دار بھی۔‘‘

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor