Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 496

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 496)

ایک روایت میں یوں ہے کہ: یہ طریقہ زیادہ مرغوب بھی ہے اور زود ہضم بھی۔‘‘

ایک صحیح حدیث میں مروی ہے کہ: ’’آنحضرت ﷺ نے بکری کے کندھے کا گوشت اپنی طرف کھینچا(تناول فرمایا)پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے اور (تازہ) وضو نہیں کیا۔ حضرت نافعؒ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ پر ایک مہینہ گزر جاتا مگر وہ گوشت نہ کھاتے تھے ، جب رمضان ہوتا تو گوشت کے ٹکڑے نہ کرتے۔‘‘

 محمد بن واسعؒ فرماتے ہیں کہ گوشت کھانے سے ستر قوتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور بکرے کے گوشت میں سب سے عمدہ  ثنی کا گوشت ہے(ثنی: جس کے سامنے کے دانت گرچکے ہوں)اس میںحرارت کم ہوتی ہے اور خشکی ہوتی ہے، غیر صلاح خلط پیدا کرتا ہے اور سب سے خراب گوشت اُس بکرے کا ہوتا ہے جس میں یبوست بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دیر ہضم ہے، سوداء کو پیداکرتا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ رنج وغم اور نسیان کا مرض پیدا کرتا ہے۔

 مادہ کا گوشت زیادہ مفید ہے۔ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’بکری کی اچھی طرح نگہداشت کرو اور اس سے گندگی دور کرو کہ وہ جنت کا چوپایہ ہے۔‘‘ بکری کا ایک سالہ بچہ معتدل ہے بالخصوص شیر خوار بچہ، وہ بہت زود ہضم ہے اور اس میں رطوبت فضیلہ کم ہوتی ہے۔

 اور گائے برودت و یبوست کی طرف زیادہ مائل ہے، دیر ہضم اور سوداء پیدا کرتی ہے۔ بچھڑے کا گوشت سب سے عمدہ ہے۔

 حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:’’ گائے کا دودھ استعمال کرو کہ وہ شفاء ہے اور اس کا گھی دوا ہے اور گوشت بیماری ہے۔‘‘ اس کی مضرت مرچ اور دار چینی سے دور ہوجاتی ہے۔

 اونٹ کا گوشت گرم خشک ہے، سوداء پیدا کرتاہے، چھوٹا اونٹ زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اس میں کچھ بدبو ہوتی ہے۔

 ’’ ابن سینا کا قول ہے کہ گھوڑے، اونٹ اور گدھے کا گوشت سب سے خراب ہے۔‘‘

’’آنحضرتﷺ نے اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا امر بھی کیا ہے۔‘‘

لَحْمُ الْوَحْشِ… (جنگلی جانور کا گوشت)

’’نبی کریم ﷺ نے ہر کچلی دار  درندوں اور پنجوں والے پرندوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔‘‘

پرندوں کا گوشت کم استعمال کرنا مناسب ہے کیونکہ اس سے امراض اور مختلف امراض پیدا ہوتے ہیں۔ حضورﷺ سے منقول ہے کہ ’’گوشت سے پرہیز کرو کیونکہ اس میں شراب کی مانند شدت ہوتی ہے۔‘‘

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor