Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 497

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 497)

لِسَانُ ثُوْرٍ(گائو زبان،ECHIUM)

اس میں حرارت ہوتی ہے اور اس کا پانی مقوی قلب ہے اور خفقان میں نافع ہے ،درد دل میں مسکن ہے اور جو شاندوں اور مطابیخ میں استعمال ہوتا ہے۔

 لِسَانُ الْحَمْلِ ( بارتنگ کے بیج،P.MAJOR)

 بارتنگ کے بیج سپرد خشک ہوتے ہیں، سیلانِ دم کو ختم کرتے ہیں اور اس کا شربت بھی بنایا جاتا ہے۔

 لِفْتٌ( شلجم،TURNIP)

 اس کا ذکر’’شلجم‘‘ کے تحت گزر چکا ہے۔

 لَوْزٌ(بادام،ALMOND)

 شیریں بادام کھانسی میں مفید ہے اور مرطب ہے، شکر کے ہمراہ اس کا استعمال مادہ منویہ میں اضافہ کرتا ہے اور دماغی قوت کو بھی بڑھاتا ہے اور بدن کو شاداب کرتا ہے اور عمدہ غذائیت پیدا کرتا ہے اور تلخ بادام گرم اور پتھری کو توڑتا ہے۔

 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ آنحضرتﷺ کی خدمت میں بادام کے ستو پیش کیے گئے تو آپﷺ نے اسے رد فرمادیا اور فرمایا کہ’’ یہ جابر اور عیش پر ست لوگوں کا مشروب ہے، جو میرے بعد ہوں گے۔‘‘

لُؤْلُؤْ(موتی،PEARLS)

موتی حرارت و برودت اوررطوبت و یبوست میں معتدل رکھتا ہے، موتی ،خفقان اور خوف و گھبراہٹ میں مفید ہے ،اسے کھرل کرنا(رگڑنا) آنکھ کی رطوبت کو خشک کرتا ہے اور منہ میں رکھنا دل کو تقویت دیتا ہے۔ اللہ عزّوجلّ نے بھی قرآن پاک میں موتی کا ذکر کیا ہے۔

 لوبیا(لوبیا،)

لوبیا،نفخ پیدا کرتا ہے، دیر ہضم اورقوت باہ کے لیے مفید ہے۔

لیمون…(لیمون…lemon):

لیمون کا چھلکا اور بیج گرم خشک ہیں، ترش لیموں سرد ہے، شکر کے ہمراہ اس کا استعمال صحت کی حفاظت کرتا ہے اور بلغم ہونے نہیں دیتا اور صفراء کو ختم کرتا ہے، شہوت جماع کو محرک کرتا ہے۔ لیموں کی سکنجبین، قے اور متلی کو ختم کرتی ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

 ماء ور د  (عرق گلاب،rose water)

عرق گلاب، سرد ترہوتا ہے، حرارت کو بچھاتا ہے، بدن کی رطوبت اصلی کی حفاظت کرتا ہے، غذاء کو نرم کرتا ہے اور رگوں میں نفوذ کرتا ہے اور غذا کا معاملہ اسی سے مکمل ہوتا ہے۔

 سب سے عمدہ پانی وہ ہے جس کا بہائو مشرق کی جانب ہو، پھر اس کا درجہ ہے جس کا بہائو شمال کی طرف ہو۔ جو پانی مٹی پر سے گزرے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے۔ جو سنگریزوں سے گزر کر آتا ہو، اور جو منحدرہو وہ بہت عمدہ ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor