Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 498

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 498)

المائ:…(پانی…water):

حضور اکرمﷺ نے فرمایا:

 ’’دنیا و آخرت کی بہترین پینے کی چیز پانی ہے۔‘‘

پانی کی عمدگی کا اندازہ، اس کی صفائی بدبو کے نہ آنے، ذائقہ خراب نہ ہونے، وزن کے ہلکا ہونے اور شیریں ہونے اور منبع( چشمہ) کے دور ہونے ے لگایا جاتا ہے۔

ماء النیل(دریائے نیل کا پانی)

دریائے نیل کے بہت سے اوصاف ذکر کیے گئے ہیں۔ ابن سینا کا قول ہے کہ چار وجوہات کی وجہ سے نیل کی خوب تعریف کرو:

۱)اس کا منبع بعید اور گہرا ہے۔

۲)گزرگاہ عمدہ ہے۔

۳)شمال کی جانب رواں ہے۔

۴)پانی کثیر ہے۔

ان خوبیوں کی وجہ سے یہ عمدہ ترین پانی ہے۔

 ماء الفرات(دریائے فرات)

حضور اکرمﷺ نے فرمایا:’’سیحون،جیحون اور نیل وفرات سب جنت کی نہروں میں سے ہیں۔‘‘

پانی کے ہلکے ہونے کا اندازہ اس کی سرعت اور گرمی و سردی کے اثر کو قبول کرنے سے لگایا جاتا ہے۔

 جالینوس کے استاد اور فن طب کے شیخ بقراط کا قول ہے کہ پانی نہار منہ پینے سے بچنا چاہیے اور کھانے میں ضرورت کے طور پر پیاجائے اوررات کا پڑا پانی غیر مکدر ہونے کی وجہ سے عمدہ ہوتا ہے۔

’’نبی کریمﷺ آب شیریں طلب فرمایا کرتے اور رات کا پڑاپسند کرتے تھے۔‘‘

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:’’ رسول کریمﷺ نے پانی طلب کیا اور فرمایا کہ اگر تو تمہارے پاس ایسا پانی ہو جو رات کسی مشکیزہ میں رہا ہو، لے آئو ورنہ ہم منہ لگا کر پی لیتے ہیں۔‘‘(بخاری)

حضورﷺ نے فرمایا:’’ برتنوں کو ڈھانک دیا کرو اور مشکیزوں کا منہ بند کردیا کرو کیونکہ سال میں ایک ایسی رات ہوتی ہے جس میں آسمانی وبا اترتی ہے تو ایسے برتن جن پر ڈھکنا نہیں ہوتا یا ایسی مشک جس کا منہ بند نہیں ہوتا اس وبا کے اثرات اس میں پڑجاتے ہیں۔‘‘(صحیح مسلم)

لیثؒ کا قول ہے کہ ہمارے ہاں کے عجمی لوگ سال کی اس رات ماہ دسمبر میں احتیاط کیا کرتے ہیں۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor