Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 500

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 500)

زیادہ سرد پانی سے بھی بچنا چاہیے کہ اس سے دانتوں کو نقصان ہوتا ہے اور آواز میں بھاری پن اور کھانسی کو اُبھارتا ہے اور اس کا اکثر استعمال انفجارِ دم، نزلہ و زکام اورسینہ کے درد کو پیداکرتا ہے، البتہ سرکی جانب چڑھنے والے بخارات میں نافع ہے اور گرم بخار کی حرارت کو کم کرتا ہے۔ اس پر مزید بحث ’’بخارکا علاج‘‘ میں آئے گی۔ ان شاء اللہ

حرارت میں افراط پیدا کرنے والا پانی شہوت کو ختم کرتاہے اور معدہ کو ڈھیلا کرتا ہے اور تحلیل کا کام کرتا ہے اور ہاضمہ کو بگاڑتا ہے۔ البتہ بوڑھوں کے لیے، مرگی کے مریضوں اور سردی کی وجہ سے سردرد کے مریضوں کے لیے موزوں ہے۔

مَائُ الْمَطَرِ(بارش کا پانی،RAIN)

بارش کا پانی سب سے زیادہ عمدہ اور لطیف ہوتا ہے، اپنی رقت، خفت اور برکت کی بناء پر اکثر مریضوں کے لیے نافع ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

ونزلنا من السماء ماء مبارکا فانبتنا بہ جنت و حب الحصید(ق:۹)

 اور سب سے زیادہ خراب پانی وہ ہے جو زمین دوز ہویا جس جگہ پر گھاس پھونس اُگی ہوئی ہوں۔

مَائُ الْبِیْرِ( کنویں کا پانی)

کنویں کا پانی لطافت کا کم ہوتا ہے اور جو کنواں بندپڑا ہواس کاپانی بہت خراب ہوتا ہے۔ آب زمزم سب سے عمدہ ہوتا ہے۔

 حضورﷺ نے فرمایا:’’ آب زمزم جس مقصد کے لیے نوش کیاجائے اس کے لیے مفید ہے۔‘‘

نیز فرمایا:’’زمزم کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفاء ہے۔‘‘(بخاری ومسلم)

 کنویں اور زمین دوز نالوں کا پانی ثقیل ہوتا ہے، اس لیے کہ یہ پانی گھر ے ہوئے ہوتے ہیں ان میں تعفن کا امکان ہوتا ہے اور دھوپ اور ہوا کا گزر بھی ان پر نہیں ہوتا۔

 جس پانی کا گزرسخت زمین سے ہو وہ بہت خراب ہوتا ہے اور بستہ اور منجمد پانی کی کیفیت گرم دخانی ہے اور ان کا پانی برا ہے اور ان دونوں کی صورت یہ ہے کہ ان سے برتن خارجی طریق سے ٹھنڈا کرلیا جائے۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor