Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 501

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 501)

ماش(دال ماش،KIDNEY BEAN)

 ماش کی دال سردتر ہوتی ہے۔ اس سے خلط صالح بنتا ہے، کھانسی میں مفید ہے اور یہ گرم مزاج والوں کی غذا ہے۔

 ماء الورد النصیبی( گل نصیبی کا عرق)

 سرد ہے، خفقان میں مفید ہے،گرم دردِ سر کو سرکہ کے ہمراہ استعمال کرنے سے تسکین دیتا ہے۔ جو شخص دس درم کے وزن کے برابر اسے پی لے وہ دس بار ہی دستوں میں مبتلا ہو گا۔ اس کا بالوں پر زیادہ چھڑکنا بالوں کو جلد سفید کرتا ہے۔ اس سے پہلے حضورﷺکا فرمان گزرچکا ہے کہ:’’ خوشبو کو رد نہ کیا جائے۔‘‘ نیز’’آنحضورﷺ خوشبو کو پسند فرماتے تھے۔‘‘

 محمودۃ (سقمونیا،SCAMMONY)

 سقمونیا، گرم خشک بدرجہ سوم ہے، صفراء کو براہِ دست نکالتا ہے، اس کی قوت تیس سے چالیس سال تک رہتی ہے۔

 مرجان( مرجان مونگا،CORAL)

 اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن پاک میں مرجان کا تذکرہ کیا ہے۔ سب سے عمدہ سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور مرجان کا مزاج سردخشک ہے۔ مقوی قلب ومفرح ہونے کے علاوہ نافع خفقان ہے۔

 مرزنجوش( دونا مروا)

اسے انگریزی میں IMPONOES REMIL FORMIES کہتے ہیں۔دونا مروا، گرم خشک ہے، دماغ کے سدوں کو کھولتی ہے اور زکام کو تحلیل کرتی ہے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ مرزنجوش( دونا مروا) استعمال کرو، اس لیے کہ یہ زکام کے لئے مفید ہے۔‘‘

المسک(مشک،کستوری،MUSK)

 ارشاد خداوندی ہے:

خِتَامُہٗ مِسْک

’’جس پر مشک کی مہر ہوگی۔‘‘(المطففین: ۲۶)

 مشک گرم خشک ہے،دل کو تقویت دیتی ہے، سب سے اعلیٰ خوشبو مشک ہے۔ سرد مزاج والوں کے لیے بہت عمدہ ہے،مشک کا پینا اور سونگھنا اعضاء باطنہ کو قوت دیتا ہے۔ متلی اور خفقان کے لیے بھی بہت اچھی چیز ہے، ریاح کو خارج کرتی ہے زہر کے اثر کے لیے تریاق ہے۔حضورﷺ مشک کا استعمال کیا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت آنحضورﷺ کو یہ خوشبو لگائی تھی۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor