Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 502

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 502)

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:’’ سب سے عمدہ خوشبو مشک ہے۔‘‘

 حیض سے پاک ہونے والی عورت کو بھی مشک کے استعمال کا حکم دیا گیا ہے۔

 مروی ہے کہ ’’ آنحضرتﷺ اپنی ازواج مطہرات کے گھر خوشبو منگواتے تھے۔‘‘

علماء فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن مشک لگانا مستحب ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمعہ کے دن مشک لگانے اور غسل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مشک سے ہوا کے جوہر بالخصوص وبائی امراض کی اصلاح ہوتی ہے اور اس کو بطور علاج استعمال کرنا جائز ہے۔

’’مشک ہرن کی طرح کے ایک جنگلی جانور کا نافہ ہے، اس جانور کے جبڑے کے دانت باہر نکلے ہوئے ہوتے ہیں اور اس کی دم اور سینگ نہیں ہوتی ۔

 سب سے عمدہ مشک خراسانی ہوتی ہے، پھر چینی اور پھر ہندی مشک کا درجہ آتا ہے۔

 مِشْمِشٌ( خوبانی،APRICOT)

مزاج سرد ترہے،خوبانی سریع العفونت ہے، اس کا نقوع پیاس کو ختم کرتا ہے، خوبانی آڑو کی بہ نسبت معدہ کے لیے زیادہ موافق ہے، خوبانی کو نقوعات میں استعمال کرتے ہیں۔

مُصْطَگِیٌّ ( مصطگی،MASTIO MASTICK )

 مصطگی گرم خشک ہے، بلغم کو پگھلاتی ہے، معدہ کو تقویت دیتی ہے، محرک شہوت، مدربول اور کاسرریاح ہے، جلد کو خوبصورت بناتی ہے، دوا سے پہلے اس کو چبانا قے کو روکتا ہے اور عرق گلاب کے ہمراہ استعمال کرنا پیٹ درد کو تسکین بخشتا ہے۔

مَغَافِیْر ( مغافیر)

 شہد کی مانند ایک چیز ہے ترنجبین کی طرح اور یہ گوند کے مشابہ ہوتی ہے جسے حجاز میں لوگ کھاتے ہیں۔یہ رمث( ایک ترش اور ردی گھاس) اور عشر( آکھ، آک) کے درختوں میں ہوتی ہے، درخت رمث میں موجود گوند سفید اور شیریں ہوتی ہے اور درخت آکھ کی گوند کو سکر العشرکہتے ہیں، حدیث میں بھی’’ مغافیر‘‘ کا ذکرآتا ہے، نیز اس سے قبل حرف العین کے تحت ’’ العشر‘‘ کا ذکربھی آچکا ہے۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor