Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 504

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 504)

مَنْ( ترنجبین،MANNA)

قرآن حکیم میں بھی’’ من‘‘ کا ذکر ہے:( وانزلنا علیکم المن والسلوی)( البقرہ: ۵۷)’’پہنچایا ہم نے تمہارے پاس’’ ترنجبین‘‘ اور’’بٹیر‘‘

ترنجین گرم و خشک قوت ہوتی ہے ،بعض اعتدال کے قائل ہیں، خطمی پر جو لگتا ہے وہ دو طرح کا ہوتا ہے ایک وہ جو اس سے نکالا جا سکے وہ سفید رنگ ہوتا ہے اور دوسرا وہ جو نکالا نہ جا سکے اس کا رنگ سبز ہوتا ہے اور اس کی قوت کم زیادہ ہوتی ہے اس درخت کے مطابق جس پر وہ لگتا ہے۔ ترنجبین، سینہ کے لیے اورکھانسی کے لیے مفید ہے۔ نیز ترنجبین کا جلاء ہوتا ہے۔

 مُوْزٌ( کیلا،BANANA)

کیلا، گرم تربدرجہ اول ہے، قلیل الغذاء ہے، سرد مزاج رکھنے والے شہد کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں، بعض کے نزدیک ’’طلح‘‘ اور ’’موز‘‘ ایک ہی چیز ہے۔

 نارجیل( ناریل،COCONUT)

 ناریل گرم تر ہے سب سے عمدہ وہ ہے جس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ قوت باہ میں اضافہ کا سبب ہے، کمردرد میں مفید ہے۔

 نارنج(نارنج،CITRUS MEDIKA)

 اس کی خوشبو کا سونگھنامقوی قلب ہے اس کی پوست کا ایک مثقال شربت پینا بچھو اور تمام زہریلے جانوروں کے ڈسنے میں مفید ہے۔

 نارنج کا گودا ،معدہ کی جلن میں مفید ہوتا ہے اور کپڑوں سے داغ دھبوں کو اکھاڑ ڈالتا ہے، نارنج کی پوست تخم اور گودے کا مزاج ترنج کا سا ہے۔ اگر روغن زیتون میں اس کی پوست کو جوش دیا جائے تو پائوں کی پھٹن اور ٹھنڈے پن کو فائدہ دیتا ہے۔

نَارٌ( آگ،FIRE)

 قرآن مجید میں بھی اس کا ذکر آتا ہے، آگ، گرم خشک بدرجہ چہارم، آگ تمام پرانی بیماریوں میں نفع دیتی ہے، آگ کے ذریعہ داغ دینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کا مزید ذکر ’’الکی‘‘ کے تحت آئے گا۔ انشاء اللہ

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor