Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 505

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 505)

نَبَقٌ( بیر،JUJUBE FRUIT)

بیر کے درخت کا پھل ہے، زعرودرخت( ایک سرخ پھلدار درخت) کے مشابہ ہوتا ہے، مزاج سردخشک، طبیعت کو روکتا ہے، معدہ کی دباغت کرتا ہے۔

 ابو نعیم کی کتاب الطب میں مرفوعاً مروی ہے کہ:’’جب آدم علیہ السلام کو زمین پر اُتارا گیا تو انہوں نے زمین کاجو پھل سب سے پہلے کھایا وہ یہی بیر تھا۔‘‘

نُخَالَۃٌ ( بھوسی،BRAN)

گرم ہے، بھوسی کا طبوخ کھانسی اور سینہ کے لئے مفید ہے اور مولی کے پتوں کے ہمراہ استعمال کرنا بچھو کے ڈسنے کے درد کے لئے مسکن ہے۔

 نَخْلٌ(کھجور کا درخت،DATE PALM)

 قرآن حکیم میں بھی ’’نخل‘‘ کا ذکر ہے اس کے پتوں میں یبوست اور تجفیف ہوتی ہے۔

 نَرْجِسٌ (نرگس،NARCISSUS)

 گل نرگس گرم خشک ہے، اس کا سونگھنا دماغ کے سدوں کو کھولتا ہے، مرگی میں مفید ہے، اس کا کھانا قے کو محرک کرتا ہے، مرفوعاً مروی ہے کہ:’’تم گل نرگس کو سونگھا کرو، کیونکہ دل میں جنوں، جذام اور برص کا دانہ ہوتا ہے جو اسی سے ختم ہو سکتا ہے۔‘‘

نَعْنَاعٌ( نعناع،PAPER MENT)

نعناع گرم خشک ہے، ترکاریوں میں سب سے لطیف ترکاری ہے، معدہ کوقوت دیتی ہے اور ہچکی کو تسکین دیتی ہے، قے کو روکتی ہے، قوت باہ میں مددگار ہے، دودھ میں ملادیا جائے تو دودھ معدہ میں خراب نہیں ہوتا۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor