Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 507

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 507)

نَوْرَۃٌ (چونا،QUICKE LIME)

اس نسخہ کے اجزاء اصلیہ یہ ہیں کہ چونا آب نارسیدہ دوحصہ اور ہڑتال ایک حصہ لے کر دونوں کو پانی میں ملالیا جائے اور دھوپ یا حمال میں اتنی دیر تک رکھ چھوڑ دیا جائے کہ وہ پک جائے اور اس کی نیلگونیت مزید تیز ہوجائے، پھر اس کی مالش کی جائے اور اس کو لگانے کے بعدتھوڑی دیر تک بیٹھ رہیں تاکہ وہ اپنا کام مکمل طور پر کر جائے ، اس دوران پانی نہ لگنے پائے، پھر اس کو دھوکر اس کی جگہ مہندی کا طلاء کریں تاکہ اس کی سوزش ختم ہوجائے ۔

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:سب سے پہلے جو شخص حمام میں داخل ہوئے اور ان کے لیے نورہ بنایا گیا وہ سلیمان علیہ السلام تھے۔‘‘

 اس سے قبل جیسا کہ بتایا گیا کہ آخر میں مہندی کا طلاء کر لینا موزوں ہوتا ہے۔

 مروی ہے کہ:’’ نورہ کے بعد مہندی کا استعمال جذام سے محفوظ رکھتا ہے۔‘‘

 نیزمروی ہے کہ’’حضورﷺ نے نورہ کا طلاء فرمایا اور اور فرمایا کہ تم بھی اس کا استعمال کرو۔‘‘ اس کی بدبو کو مٹی، سرکہ اور عرق گلاب دور کردیتا ہے۔

نَوْ فَرْ(نیلوفر،WATER LILY)

نیلوفر، سردتر ہوتا ہے اور نیند آور ہونے کے ساتھ دردِ سرکو تسکین دیتا ہے اس گل کا زیادہ سونگھنا، دماغ میں فتور پیدا کرتا ہے، قوت باہ کو زیادہ کرتا ہے اور مادہ منویہ کا ازالہ کرتا ہے۔ اس کاشربت کھانسی میں مفید ہے صفراء میں مستحیل نہیں ہوتا ہے۔

نَمَّامٌ (نمام،کالی تلسی،WILD THYME)

 کالی تلسی، گرم خشک ہے، امتلاء شکم کی صورت میں ہچکی کومفید ہے۔

 نَمَل( چیونٹی،ANTS)

 قرآن مجید میں بھی’’نمل‘‘ کا ذکر آتا ہے۔

 ’’یاایھاالنمل ادخلوا مساکنکم‘‘

’’اے چیونٹیو !اپنے اپنے سوراخوں میں جا گھسو۔‘‘

پلکوں پر اس کاطلاء بالوں کے اگنے کو روکتا ہے اور برص میں اس کو لطوخ کیا جائے تو برص کا ازالہ کرتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor