Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 508

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 508)

ھُدْھُدْ (ہدہد،HOOPOE)

 کتاب الخواص میں ہے کہ اس ہد ہد کے خواص میں سے چند ایک یہ ہیں:

 ۱)جب مرض نسیان میں مبتلا شخص پر آکر بیٹھتا ہے تو اسے بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے۔

۲)جب کوئی شخص اسے ہمراہ لے کر دشمن کے پاس جائے تو دشمن پر غالب آجاتا ہے۔

 ۳)اگر کسی سحرزدہ یا عورتوں سے باندھے ہوئے شخص پر اس کا نجور کیا تو اثر ختم ہوجاتا ہے۔

۴)اس کا گوشت پکانا، بالوں کی سفیدی کو روکتا ہے۔

مصنف کہتا ہے کہ ان میں سے اکثر اوصاف درست نہیں ہیں اور ہد ہد کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔

ھَیْلُوْنٌ (ہلیون)

اسے انگریزی میں Artimesia Vugaris کہتے ہیں۔ہلیون، گرم تر ہے، گردہ کے سد ے کھولتا ہے، کمردرد میں نافع ہے، منی میں اضافہ اور ولادت میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ کتا اگر ہلیون کے مطبوخ کو پی لے تو مر جاتا ہے۔

ھِلِیْلَجٌ (ہلیلہ)

اسے انگریزی میںChebulla Myrobahan کہتے ہیں۔اس کی تین اقسام ہیں:( ۱)ہلیلہ سیاہ( کالی ہڑ)( ۲) ہلیلہ زرد(ہڑزرد)(۳)ہلیلہ کابلی

اس کی باقی اقسام بھی ان ہی کی طرف راجع ہوتی ہیں۔ ہلیلہ سرد خشک مزاج رکھتی ہے۔زرد ہلیلہ صفراء کو ،کابلی بلغم کو اور سیاہ( ہندی) سوداء کو مسہل ہے۔

 ہلیلہ(ہڑ) نقوعات، مطابیخ، حبوب اور اطریفلات میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا زرد دانہ منہ کی حرارت کو ٹھنڈا کرتا ہے اور کابلی ہلیلہ کا مربہ بنایاجاتا ہے اور اس سے اس کی قوت بڑھ جاتی ہے۔ بالوں کی سفیدی کو روکتا ہے، منہ کی بدبوزائل کرتا ہے، شہوت کو زائل کرتا ہے۔

 مروی ہے کہ:’’ہلیلہ( ہڑ) جنت کے درخت میں سے ہے اور اس میں ستر بیماریوں کی شفا ہے۔‘‘

ھَنْدُبَا (کاسنی،ENDIVE)

 کاسنی کا مزاج موسموں کے حساب سے بدلتا رہتا ہے۔ چنانچہ موسم گرم میں گرم خشک اور موسم سرما میں سردتر رہتا ہے  اور لطافت کی وجہ سے اس کی قوت شہد سے ختم ہوجاتی ہے اور جگر کے امراض حارہ و باردہ میں مفید ہے۔

 سرکہ اور شکر اس کے نفخ کو دور کرتا ہے، کاسنی مطابیخ اور شربت دینار میں استعمال ہوتی ہے۔ ایک مرفوع روایت ہے کہ :’’ کاسنی کا استعمال کیا کرو اور اس کو صاف نہ کرو، اس لیے کہ اس پر ہرروزجنت کے قطرے ٹپکتے ہیں۔( رواہ ابو نعیم)

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor