Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 509

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 509)

وخشیزاک( ایک خرسانی گھاس)

گرم خشک مزاج رکھتی ہے، مثقال بھروزن اس کو پینا کیڑوں کو مارڈالتا ہے۔

 وَرْدٌ(گلاب،ROSE)

اس کا مزاج سردخشک بدرجہ دوم ہے، شہد یا شکر میں اس کامربہ گرم ہے، معدہ کوقوت دیتا ہے اور ہضم میں معین ہے۔ اس کے گودے کے مزاج پر حرارت غالب ہوتی ہے کیونکہ اس کا سونگھنا معطس(چھینک آور) ہے اور اس مرض کے مریض کو جعل کہتے ہیں اور نصیبی گلاب مسہل ہوتا ہے اور شربت گلاب مکرر اور معجون گلاب نصیبی تیار کیا جاتا ہے۔

 سرخ رنگ کا کھٹا میٹھا گلاب قابض ہے، اس سے تازہ شربت گلاب اور ایک معجون ’’ معجون گلاب مزی‘‘ کے نام سے اور دم گلاب تیار کیا جاتا ہے۔

سفید گلاب سے صرف معجون گلاب بنایا جاتا ہے اور وہ نہ قابض ہے اور نہ ملین بلکہ معتدل ہے اور گلاب سیاہ سے گلاب کا زیتونی اور تلوں کا عرق تیار کیاجاتا ہے۔ زیتونی میں اعضاء کے لیے زیادہ تقویت ہوتی ہے اور تلوں والے میں دردوں کی تسکین کی زیادہ قوت ہوتی ہے۔

وَرْسٌ( ورس)

انگریزی میں اسے Flamirgia Grahammana کہتے ہیں،ورس کا مزاج سرد خشک بدرجہ اول ہے ۔سب سے عمدہ ورس سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ یمن میں اسے بویا جاتاہے۔ورس چہرے کی جھائیوں، خارش اور پھوڑے پھنسیوں میں بطور طلاء مفید ہوتا ہے۔ برص کے لیے اس کا پینا نافع ہے۔ ورس سے رنگے ہوئے کپڑے استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

 ’’امام ترمذیؒ روایت نقل کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ ذات الجنب کے مرض میں روغن زیتون اور ورس کا ذکر کیا کرتے تھے۔‘‘

حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:’’ ہم میں سے ہر عورت بھائیوں کی وجہ سے اپنے چہرے پرورس کا طلا کرتی تھی۔‘‘

امام بخاریؒ نے روایت نقل کی ہے کہ:’’ نبی کریمﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ مُحرم شخص ورس یا زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہنے۔‘‘

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor