Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 510

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 510)

وَسَمَہ(وسمہ، نیل کے پتے)

اسے انگریزی میںINDIGO LEAVESکہتے ہیں، وسمہ نیل کے پتوں کو کہتے ہیں، اسے وسمہ اس لیے کہتے ہیں کہ یہ وسامۃ بمعنی خوبصورتی سے ماخوذ ہے اس سے سفید بال خوبصورت ہوجاتے ہیں، خضاب کے لیے اس کو ملایا جاتا ہے۔

 حضرت ابن عباس اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص جس نے مہندی کا خضاب کیا ہوا تھا، رسول اللہﷺ کے پاس سے گزرا توآپﷺ نے فرمایا: یہ کس قدر خوبصورت ہے، پھر ایک اور شخص گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا ہوا تھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ بہت خوبصورت ہے، پھر ایک اور شخص کا گزر ہوا جس نے صفرہ( زردرنگ) کا خضاب کیا ہوا تھا، آپﷺ نے فرمایا کہ یہ سب سے خوبصورت ہے۔

 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت مقدادرضی اللہ عنہ بھی صفرہ( ورس) کا خضاب کرتے تھے۔

 ابن سیر ینؒ فرماتے ہیں کہ ابن زیاد کے پاس حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سرمبارک لایا گیا اور و ہ آنحضرتﷺ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، تو ان کے بال کا خضاب وسم سے ہوا تھا۔

حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں صحیح روایت ہے کہ:

 ’’انہوں نے سیاہ خضاب بھی استعمال کیا ہے اور آنحضورﷺ سے صحیح طریق سے ثابت ہے کہ انہوں نے ابو قحافہ کے سفید بالوں کے بارہ میں فرمایا:’’ اس کو تبدیل کرو اور سیاہ رنگ سے بچو۔‘‘( رواہ مسلم)

یَاقُوْتٌ( یاقوت،RUBY)

یاقوت قلب کے لئے مقوی اور مفرح ہے، ہر طرح کے زہر میں نافع ہے۔ منہ میں رکھنے سے پیاس ختم ہوجاتی ہے۔ آگ اس پر اثر نہیں کرتی، نہ اوزار اثر کرتے ہیں، قرآن پاک میں بھی یاقوت کا تذکرہ ہوا ہے۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor