Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 523

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 523)

امام احمدؒ فرماتے ہیں کہ مباح ادویات میں غیر مسلم طبیب کے قول کی طرف بھی رجوع کرنا جائز ہے، لیکن کوئی حرام دوا تجویز کرے جیسے شراب وغیرہ تو پھراس کا قول معتبر نہیں ہے۔ اسی طرح روزہ چھوڑنے اور نماز بیٹھ کر پڑھنے وغیرہ کے مسائل میں اس کا قول معتبر نہیں ہے۔ اس طرح کے دینی امور میں دو عادل مسلمان اطباء کا قول ہی معتبر ہوگا۔

 امام احمدؒ نے ایسی ادویات کے استعمال کی کراہت پر صراحت کی ہے جنہیں غیرمسلم اطباء تیار کرتے ہیں۔ جیسے معجونات اور مطبوفات وغیرہ۔

احمد بن الحسنؒ کی روایت کے مطابق ان کا یہ قول ہے کہ’’مشرک آدمی کی دواپینا مکروہ ہے۔‘‘

مروزی ؒکہتے ہیں کہ امام احمدؒ مجھے حکم دیتے تھے کہ میں ان کے لیے ایسی دوا نہ خریدا کروں جو کسی نصرانی طبیب کی تجویز کردہ ہو، اور فرماتے تھے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اس بات کا اطمینان نہیں کہ وہ کہیں اس میں حرام چیز مخلوط نہ کردے، جیسے زہر آلودہ اشیاء اورناپاک چیزیں جو اس کے خیال کے مطابق درست ہوں اور مرض کے لیے مفید ہوں۔‘‘

پرہیز کرنا:

پرہیز، بیماری کو روکتا ہے اور اس سے انسانی قویٰ میں مدافعت کی قوت پیدا ہوتی ہے۔

’’آنحضرتﷺ پرہیز کا حکم دیا کرتے تھے اور تکلیف دہ چیز سے منع کیا کرتے تھے۔‘‘

مولفؒ اپنی مکمل سند کے ساتھ حضرت اُمّ المنذر سلمیٰ بنت قیس انصاریہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ’’رسول اللہﷺ تشریف لائے آپﷺ کے ہمراہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ ابھی ابھی مرض سے شفایاب ہوئے تھے۔

 ہمارے ہاں کھجور کی شاخیں لٹک رہی تھیں۔ اُمّ المنذر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اتنے میں آنحضورﷺ اُٹھے اور ان( شاخوں) میں سے کھانے لگے،حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی کھانے کے لئے اُٹھے تو آنحضرتﷺ نے فرمایا: علی! رک جائو! تم ابھی ابھی بستر مرض سے اُٹھے ہو۔( یہ سن کر) حضرت علی رضی اللہ عنہ  بیٹھ گئے، رسول اللہﷺنے ان کھجوروں میں سے کچھ تناول فرمایا، پھر میں نے چقندر اورجوپیش کیے، آنحضورﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ  سے فرمایا کہ اس میں سے لے لو کہ یہ تمہارے لیے زیادہ موافق ہیں۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor