Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 524

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 524)

امام احمدرحمہ اللہ نے بھی اسے شریح بن النعمان رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے ۔حدیث میں مذکور لفظ’’دوالی‘‘دالیۃ کی جمع ہے ناپختہ کچی کھجوروں کے لٹکے ہوئے خوشوں کو کہتے ہیںجو تازہ ہو جانے کے بعد کھانے کے قابل ہوتے ہیں۔ اور ’’ناقہ‘‘ اس کو کہتے ہیں جو تازہ تازہ بیماری سے اُٹھا ہو، لیکن ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوا ہواور ’’حمیۃ‘‘ پرہیز کو کہتے ہیں یعنی مریض کو مضراشیاء کے کھانے سے باز کرنا۔

 حضرت صہیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں آنحضرتﷺ کے پاس حاضر ہواتو دیکھا کہ آپﷺ کے سامنے کھجوریں اورروٹیاں رکھی ہیں، آپﷺ نے فرمایا کہ قریب ہو جائو! اور کھائو۔‘‘ چنانچہ میں کھجوریں کھانے لگا، آنحضورﷺ نے فرمایا:’’ کیا تم کھجوریں کھا رہے ہو، حالانکہ تم آشوب چشم میں مبتلا ہو۔‘‘(رواہ الحمیدی)

حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے یوں بچاتا ہے جسے تم اپنے مریض کو کھانے پینے سے بچاتے ہو۔‘‘(ترمذی)

ابن الجوزی رحمہ اللہ سے بھی اس طرح کی روایت منقول ہے۔ حضرت عمررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مریض کو اتنا پرہیز کرایا کہ وہ پرہیز کی شدت کی وجہ سے گٹھلیاں چوسنے لگا۔

 طبیب عرب حارث بن کلدہ سے سوال کیا گیاکہ طب کی بنیاد کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پرہیز کرنا۔

 امام احمدرحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پرہیز کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ جب وہ خود بیمار ہوئے کدودال ماش ڈال کرکھاتے تھے اور ان کے لیے مزادیر اور تلوں کا تیل پکایا جاتا تھا۔

 ایک دن عبدالرحمن نے ان کے لیے کدو کا نسخہ تجویز کیا کہ اس کا پانی لے کر شکر کے ہمراہ استعمال کریں چنانچہ انہوں نے اس پر عمل کیا۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor