Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 525

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 525)

طب سیکھنے کی ترغیب

اس سے قبل یہ حدیث مبارکہ گزرچکی ہے کہ’’بلا شبہ اللہ نے جوبیماری بھی اُتاری ہے اس کی دوا بھی اُتاری ہے۔‘‘

آنحضورﷺ کا یہ ارشاد گرامی فن طب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہمت و طاقت کو بروئے کارلانے کا تقاضا کرتا ہے۔

 امام شافعیؒ فرماتے ہیں کہ حلال و حرام کے بعد طب سے بڑھ کر افضل علم میرے علم میں نہیں ہے۔ نیز وہ اس بات پر رنجیدہ خاطر ہوتے تھے کہ آ ج مسلمانوں نے طب کا کس قدر حصہ ضائع کردیا۔

 امام شافعیؒ فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں نے تہائی علم ضائع کرکے اسے یہودو نصاریٰ کے حوالہ کردیا، نیز وہ فرماتے تھے کہ اہل کتاب طب میں ہم پر غالب آگئے ہیں۔

خود امام شافعیؒ کا حال یہ تھا کہ علم شریعت کے امام و ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ فن طب میں بھی کامل بصیرت رکھتے تھے۔

 کاتب کہتے ہیں کہ میں نے اپنے شیخ ابراہیم الرقی کو فن طب میں بھی خوب بصیرت رکھنے والا پایا ہے۔ اسی طرح شیخ تقی الدین ابن تیمیہؒ اور شیخ عمادالدین الواسطی بھی فن طب پر کامل دسترس رکھتے تھے۔

 بقراط وغیرہ کا قول ہے کہ طب اللہ کی طرف سے ایک الہام ہے۔

 خود بقراط اس فن طب کے رئیس شمار ہوتے ہیں اور ان ہی کے مذہب کو مذہب صحیح قرار دیاجاتا ہے۔ امام فن طب جالینوس بھی ان کی پیروی کرتے نظر آتے ہیں، اطباء کے ہاں ان دونوں کو بہت اونچا مقام و مرتبہ حاصل ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ آج بھی بقراط کی قبرزیارت گاہ خلق بنی ہوئی ہے اور اہل یونان اس کی بہت تعظیم کرتے ہیں۔

 کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حضرت شیث علیہ السلام طب کو منصہ شہود پر لائے، انہوں نے یہ علم اپنے باپ آدم علیہ السلام سے وراثت میں حاصل کیا تھا، بعض کا خیال ہے کہ انہوں نے تجربات کے ذریعہ یہ علم حاصل کیا تھا اور بعض کا قول ہے کہ قیاس کے ذریعہ حاصل کیا اور بعض کے نزدیک یہ علم ایک قوم نے مصر میں حاصل کیا تھا۔ بعض کا قول ہے کہ اہل ہند نے یہ علم مستنبط کیا تھا، بعض کا خیال ہے کہ ساحرین نے، بعض کے مطابق ادریس علیہ السلام نے اور بعض کی رائے میں ہر مس نے مختلف فنون، فلسفہ اور طب کا استنباط کیا ہے۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor