Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 526

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 526)

غالب رائے یہ ہے کہ یہ علم (طب) اللہ ہی کی تعلیم اور الہام سے وجود میں آیا ہے اور یہ ہی بات حق ہے، اس کے بعد مشاہدات و تجربات کا اس میں اضافہ ہوا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:’’سلیمان علیہ السلام جب نماز اداکرتے تو اپنے روبرو درخت اگتا ہوا دیکھتے، آپ اس سے دریافت کرتے کہ تمہارا نام کیا ہے؟ اور تیرے منافع کیا ہیں؟ تو(وہ بتاتا ) آپ اس کو لکھ لیتے تھے۔‘‘

ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ بلکہ حیوانات بھی طبعی اور الہامی طور پر فن طب کا استعمال کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جسے بھی بھوک کا احسا س ہوتا ہے وہ غذا ڈھونڈتا ہے اور جب پیاس لگتی ہے تو پانی تلاش کرتا ہے اور جب کسی کرب میں مبتلا ہوتا ہے تو ٹھنڈا ہوجاتا ہے ورنہ گرم ہوجاتا ہے اور جب بد ہضمی ہوجائے تو کھانے سے منہ موڑتا ہے اور یہی تو طب ہے۔ سانپ جب موسم سرما کے بعد اپنے بل سے نکلتا ہے تو اس کی بینائی کمزور ہوتی ہے تو وہ سونف کے پاس آتا ہے اور اس میں سے کچھ کھاتا ہے تو اس کی بینائی لوٹ آتی ہے اور وہ دیکھنے لگتا ہے۔ اسی طرح وہ پرندہ جو مچھلیوں پر غوط زنی کرتا ہے جب اس کی طبیعت میںاحتباس ہوتا ہے تو وہ خود دریا کے پانی سے حقنہ کرلیتا ہے، پہلے بھی یہ بات بیان ہوچکی ہے۔

 ابابیل پرندے کے بچے جب اندھے ہوجاتے ہیں تو ان کی ماں چین سے ان کے لیے مامیران بوٹی(میمرا) لاتی ہے اور ان کو دیتی ہے جس سے ان کی بینائی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

 گدھ کا حال یہ ہے کہ جب مادہ پر انڈے دینا دشوار ہوجاتا ہے تو وہ( نر گدھ) ہند میں آتا ہے اور کونجوانامی بوٹی لاتا ہے جسے حرکت دیتا ہے تو اس کے اندر سے حرکت کی آواز سنتا ہے، اس کومادہ کے نیچے لا کر رکھتا ہے تو اس کے انڈے آسانی سے نکلتے ہیں۔

 لومڑی موسم ربیع میں جب بیمار ہوتی ہے تو گھاس کھاتی ہے جو اس کے لیے مسہل کاکام کرتی ہے تو وہ ٹھیک ہو جاتی ہے۔

 اسی طرح بلی گھاس کھاتی ہے تو اس سے اس کی قے بندہوجاتی ہے، حالانکہ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ گھاس پھونس ان کی غذا نہیں ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor