Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 527

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 527)

بس اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جس نے ہر چیز کو پید ا کرکے اسے ہدایت بھی دی ہے،ہشام بن عروہ کا قول ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ کسی کو طب کا عالم نہیں پایا، چنانچہ میں نے پوچھا:خالہ جان ! آپ نے یہ فن کس سے سیکھا ہے؟ فرمانے لگیں کہ میں لوگوں کو سنتی تھی کہ ایک دوسرے کو نسخے بیان کرتے ہیں تو میں یاد کرلیتی تھی۔

نیز ان ہی سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ مجھے بڑا تعجب ہے کہ آپ فن طب میں اس قدر بصیرت رکھتی ہیں، فرمانے لگیں: اے میرے بھانجے! جب آنحضرتﷺ عمررسیدہ ہوگئے تو مختلف وفد( اطبائ) آتے تھے اور نسخے تجویز کرتے تھے پس میں ان ہی کو بیان کرتی ہوں۔

 نیز حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے: اے میرے بھانجے! میرے گھر میں کوئی فرد بیمار ہوجاتا تو رسول اللہﷺ اس کے لیے حنا کی کلی بھیجا کرتے تھے ، میں بھی لوگوں کو یہی بتادیتی ہوں۔( رواہماابو نعیم)

آنحضورﷺ کے مذکورہ ارشاد گرامی’’اللہ نے جوبیماری بھی اُتاری اس کی شفاء بھی اُتاری ہے، جاننے والے تو اسے جانتے ہیں اور نہ جاننے والے نہیں جانتے‘‘ میں’’ جاننے والے‘‘ سے مراد تو اطباء ہیں اور’’نہ جاننے والے‘‘ سے مراد دوسرے ناواقف لوگ ہیں۔( واللہ اعلم)

جاہل طبیب سے اجتناب کرنا:

عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالہ سے اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایاکہ رسول اللہﷺ نے ارشادفرمایا:’’جو شخص کسی کا علاج کرے اور وہ طب میںمعروف نہ ہو اور اس کے علاج سے ایک جان یا اس سے بھی کم چیز کو نقصان پہنچ جائے تو وہ ضامن ( ذمہ دار) ہوگا۔‘‘

 نیز ان ہی سے منقول ہے کہ ’’ جو شخص علاج کرے جبکہ اسے اس سے پہلے طب سے واقفیت نہیں ہے تو وہ ذمہ دار ہوگا۔‘‘

خطابی کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس بات میں کسی کا اختلاف ہو کہ معالج اگر زیادتی کرے اور مریض ہلاک ہوجائے تو وہ ذمہ دار ہوتا ہے اور جو کسی بھی علم وفن سے نا واقف ہو وہ بھی اس حکم میں شامل ہے کہ وہ زیادتی کرنے والا ہے۔

 ایسے طبیب اور معالج کی جنایت اکثر علماء کے قول کے مطابق اس کے عاقلہ پر ہوگی۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor