Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 528

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 528)

اپنے آپ کو’’طبیب‘‘ کہنا مناسب نہیں:

حضرت ابو رمثہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والدکے ہمراہ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں حاضر ہوا تو میرے والد نے وہ زخم جو آپﷺ کی پشت مبارک پر تھا، دیکھ کر کہا کہ مجھے اس کا علاج کرنے دیں جو آپﷺ کی پشت مبارک پر ہے کیونکہ میں طبیب ہوں، اس پر آنحضورﷺ نے فرمایا کہ’’( نہیں) تم رفیق( دوست) ہو اور طبیب اللہ ہے۔‘‘( الحدیث علی شرط الصحیح)

طبیب کی اُجرت:

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اصحاب رسول اللہﷺ کی ایک جماعت ایک سفر پر روانہ ہوئی( راستہ میں) وہ عرب کے کسی قبیلہ میں فروکش ہوئی، قبیلہ کے لوگوں نے ان کو جگہ دی اور نہ ان کی میزبانی کی، اتنے میں ان کے ایک آدمی کو کسی سانپ بچھو نے ڈس لیا۔ وہ لوگ اس جماعت کے پاس آکر کہنے لگے کہ کیا تم میں کوئی شخص جھاڑ پھونک کرنے والاہے؟ جماعت کے لوگوں نے کہا کہ نہ تم نے ہمیں جگہ دی اور نہ ہماری میزبانی کی، ہم دم وغیرہ نہیں کریں گے جب تک کہ تم ہمارے لیے کوئی اُجرت مقرر نہ کرو، چنانچہ انہوں نے بکریوں کا ایک ریوڑ مقرر کردیا۔( راوی) کہتے ہیں کہ پھر ان میں سے ایک شخص سورۃ الفاتحہ پڑھ کردم کرنے لگا اور تھوکتا رہا، یہاں تک کہ وہ شخص مرض سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اس کے بعد جماعت کے لوگوں نے ان سے بکریاں لیں اور( واپس آکر) آنحضرتﷺ سے اس کے بارے میں سوال کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ سورۃ الفاتحہ بھی ایک دم ہے؟ کھائو اور اپنے ساتھ میرا حصہ بھی لگائو۔ ( بخاری و مسلم)

ایک رویت میں یوں ہے کہ انہوں نے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کوئی دوا ( علاج) ہے؟ تو صحابہ کی جماعت نے کہا کہ’’ ہاں ‘‘ ہے لیکن جب تک اس پر تم کوئی اُجرت مقرر نہ کروگے ہم علاج نہیں کریں گے۔

ابودائود کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ’’چنانچہ وہ لوگ ایک دیوانہ شخص کو لائے جو زنجیروں میں مقید تھا پھر ایک شخص نے اسے دم کیا سورۃالفاتحہ پڑھ کر صبح و شام تین دن تک کہ جب فاتحہ کو ختم کرتا تو اپنا تھوک اکٹھا کر کے اس پر تھوک ڈالتا تو وہ ایسا ٹھیک ہوا، جیسے رسی سے بندھے ہوئے شخص کو کھول دیا جائے۔( رواہ ابو دائود)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor