Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 529

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 529)

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’ چنانچہ انہوں نے سوبکریوں پر مصالحت کرلی۔‘‘

سورۃ الفاتحہ کا پڑھنا مفید ترین دم ہے، اس لیے کہ اس سورت میں رب تعالیٰ کی تعظیم، اخلاص عبودیت اور اللہ سے استعانت کا ذکر ہے۔

 بعض کہتے ہیں کہ گردن کی جگہ پر یہ آیت پڑھی جائے’’ایاک نعبدو ایاک نستعین‘‘حضور نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ’’ جھاڑ پھونک اور تعویذات کرنا شک ہے ‘‘ان احادیث میں تطبیق یوں دی جائے گی کہ وہ لوگ اپنے دم اور جھاڑ پھونک میں شرکیہ کلمات بھی ملا دیا کرتے تھے اس سے ان کومنع کیا گیا،لہٰذااگر شرکیہ کلمات وغیرہ نہ ہو تو جائز ہے۔

 صحیح مسلم کے الفاظ یہ ہیں:’’ ایسے جھاڑ پھونک کر نے میں کوئی حرج نہیں جس میں شرک کی کوئی بات نہ ہو۔‘‘

 بعض روایات کے الفاظ یہ ہیں’’ حضور اکرمﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا اے اللہ کے رسول! آپﷺ نے جھاڑ پھونک سے منع کیا ہے حالانکہ میں بچھو کے ڈسنے کا دم کرتا ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی استطاعت رکھتا ہوں اس کو پہنچانا چاہیے۔‘‘

اس بات کا بھی احتمال ہے کہ ممانعت پہلے کی گئی ہو پھر منسوخ کردی گئی ہو یا پھر ممانعت اس لیے ہوگی کہ وہ لوگ اعتقاد رکھتے تھے کہ جھاڑ پھونک کا نفع کلام کے اثر سے ہوتا ہے ( یعنی خود کلام مؤثر ہے) لیکن جب اسلام آیا اور ان کے دل و دماغ میں حق بات مرتسم ہو گئی تو ان کو اس شرط کے ساتھ اس کی اجازت دے دی گئی کہ اصل نفع اور نقصان پہنچانے والا اللہ ہے۔

 حدیث میں مذکور لفظ’’تمائم‘‘ تمیمۃ کی جمع ہے، اس کا معنی ہے وہ تعویذ گنڈا جو گلہ وغیرہ میں لٹکایا جاتا ہے، وہ لوگ اس کو دافع بلیات وآفات خیال کرتے تھے جو کہ محض ایک جہالت ہے۔

یادرکھئے کہ بعض کلمات ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں کچھ خواص پائے جاتے ہیں اور وہ بحکم خداوندی نفع رساں ہوتے ہیں، علماء نے اس کی صحت پر شہادت دی ہے۔جب عام انسان کے کلام کا یہ حال ہے تو اللہ کے کلام میں کسی قدر تاثیر ہوگی؟

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor