Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 548

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 548)

عرق النساء کا علاج:

اس سے قبل’’حرف الالف‘‘ کے تحت حدیث رسول مقبولﷺ ہوچکی ہے کہ ’’بنی اسرائیل کو عرق النساء کی شکایت ہوئی تو انہوں نے اونٹنی کا گوشت اور دودھ استعمال کرنا ترک کردیا اور اپنے اوپر اس کو حرام کرلیا، پھر اس سے صحت یاب ہوئے تو ان کی اولاد پر اسے حرام کردیا گیا۔‘‘

مصنف کہتے ہیں کہ وجع المفاصل اور عرق النساء میں دودھ اور گوشت سب سے زیادہ مضر ہوتا ہے، بالخصوص( اونٹ اور گائے کا گوشت) ابن سینا کا قول ہے کہ وجع المفاصل کے مریض کے لیے گوشت اور شراب کا استعمال حرام ہے۔

 جاننا چاہیے کہ عرق النساء کی ابتداء کو لہے کے مفصل کے درد سے ہوتی ہے جو پھر نیچے کی جانب ران تک اُترتی ہے اور بسا اوقات یہ دردٹخنوں تک پہنچ جاتا ہے اور اس کی مدت جتنی طویل ہوتی جاتی ہے درد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ جس سے ران اور ٹانگ لاغر ہوجاتی ہے اور درد کی مدت طویل ہونے پر کبھی داغ دینے کی بھی ضرورت پیش آجایا کرتی ہے۔

 کیا داغ دینا جائز ہے؟ دوروایتیں ہیں ،اظہر روایت یہ ہے کہ یہ جائز ہے۔

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:’’اگر تمہاری دوائوں میں سے کسی دوا میں شفاء ہو سکتی ہے تو پچھنا لگوانے یا آگ سے داغنے میں ہو سکتی ہے، البتہ مجھے داغ لگوانا پسند نہیں ہے۔‘‘(بخاری)

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:’’شفاء تین چیزوں میں ہے، پچھنا لگوانے میں یاشہد پینے میں یا آگ سے داغنے میں(لیکن) میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔‘‘(بخاری)

ابو عبداللہ الحازریؒ کہتے ہیں کہ تمام امتلائی امراض دموی یا صفراوی یا بلغمی یا سوداوی ہوتے ہیں( جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا گیا ہے) لہٰذا دموی کا علاج خون نکلوانے میں ہے اور باقی تینوں کا علاج ایسا اسہال ہے جو ہر غلط کے لیے موزوں ہو۔ معلوم ہوا کہ آنحضورﷺ نے پچھنے کا ذکر کرکے خون نکلوانے کی طرف اشارہ کیا ہے اور فصد لگوانا اسی ( پچھنا لگوانے) میں شامل ہے اور آپﷺ نے شہد کے استعمال کا حکم دے کر مسہل دوا پر تنبیہ فرمادی۔ پھر جب کوئی دوا کا ر گر ثابت نہ ہو تو آخری علاج داغنا ہے اور اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب طبائع قوت ادویہ کی وجہ سے غالب آجائیں اور جب کوئی دوا بھی فائدہ مند ثابت نہ ہو رہی ہو۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor