Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 560

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 560)

بہرحال حدیث نبویﷺ سے طبی معنی و مفہوم بھی واضح ہوجاتا ہے۔

 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی وہ خبر بہت مشہور ہے کہ جب وہ ملک شام گئے اور مقام سرغ پہنچے تو آپ کو بتایا گیا کہ ملک شام میں طاعون پھیلا ہوا ہے ( یہ سن کر) آپ وہاں سے واپس چلے آئے۔’’سرغ‘‘ وادی تبوک میں ایک بستی کا نام ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ ’’سرغ‘‘ حجاز کا آخری علاقہ ہے اور بعض کے نزدیک سرغ اور مدینہ کے مابین تیرہ مراحل کا فاصلہ ہے۔

چیچک اورخسرہ وغیرہ کا ذکر:

جاننا چاہیے کہ چیچک کی بہت سی اقسام ہیں کوئی چیچک سفید رنگ کی ہوتی ہے اور کسی کا رنگ سرخ ہوتا ہے، کسی کا زرد اور کسی کا بنفشی اور کسی کا سبز اور کسی کا سیاہ ہوتا ہے۔ سفیدرنگ کی( دوسروں کی بہ نسبت) بہتر ہے کیونکہ یہ طبیعت کی قوت پر دلالت کرتی ہے جیسے سفید رنگ کی پیپ کی حالت ہوتی ہے سفید اور سرخ سے کم درجہ زردرنگ کا ہے اور زرد سے کم بنفشی رنگ ہے اور سبز اور سیاہ رنگ بہت خراب ہے۔ تعداد میں کم ہوتو سلامتی والی بات ہے اسی طرح جس کا حجم بڑا ہو اس میں بھی سلامتی ہے۔ اس لیے کہ یہ مادہ کی مطاوعت اور قوت طبیعت پر دلالت کرتا ہے اور یہ اس صورت میں ہے جب اگر وہ بہت زیادہ نہ ہو، یعنی ایسا نہ ہو کہ ایک دانہ ابھی نہ نکلا ہو کہ اس کے پہلو میں ایک اور نکل آئے اور جو دانے تعداد میں زیادہ اور حجم میںچھوٹے ہوں وہ ردی ہیں، سب سے سلامتی والے وہ ہیں جو تیسرے دن نکلنا شروع ہوں یا ا س کے قریب قریب، دیر سے نکلنا، قوت مادہ اور عاجزی طبع پر دلالت کی وجہ سے ردی اور خراب ہیں۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor