Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 561

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 561)

اور جو دانے کبھی نمودار ہوں اور کبھی غائب ہوجائیں وہ خطرناک ہیں اور جس کا نضج کرنا آسان ہو وہ سلامتی والے ہیں اور جس کی ہیئت پسلیوں والی ہو وہ ردی ہے اور گول ہو تو سلامتی والے ہیں اور پیٹ اور سینہ میں جو زیادہ نمودار ہوں وہ ردی ہیں، کیونکہ یہ مادہ کی عدم مطاوعت پر دلالت کرتا ہے۔ جو دانے اطراف میں نمودار ہوں وہ اس سے بہتر ہیںجو چہرے اور سر میں ظاہر ہوں اور جس میں تکلیف اور بخار کم ہو وہ سلامتی والے ہیں اور جس سے پہلے بخار کا عارضہ ہو وہ اس سے بہتر ہے جو بخار سے پہلے عرض ہو۔ا ور جب سانس ٹھیک ہو تو وہ سلامتی والا ہے اور اگر سانس کا تو اتر ہو تو ردی ہے اور اگر اس کے ساتھ پیاس مسلسل لگے تو مریض ہلاکت کے قریب ہے۔ اگر پیشاب میں خون کرے یا سیاہ رنگ کا پیشاب کرے تو مریض ہلاک ہونے والا ہے۔ خسرہ مرۃ صفراء سے ہوتا ہے جیسے چیچک کا مادہ خون ہے اور حمیقی دونوں کے وسط کی حالت ہے اور اس کا علاج یہ ہے کہ اسہال سے پرہیز کرایا جائے اور فصد یا حجامت کے ذریعہ خون کا اخراج کرایا جائے اور پینے میں شربت عناب و انار دیاجائے اور کھانے میں ماش، تخم اسیاناخ اور حریرہ باداموں کے ساتھ دیا جائے اور جو کاپانی ،روغن بادام کے ساتھ آنکھ میں آب کسفرہ کے قطرے ڈالے جائیں اور اس میں سیاہ سرمہ ڈال دیا جائے ۔ تلوئوں کا مہندی سے خضاب کیا جائے بخار ختم ہونے کے بعد مریض کو چوزوں کا شوربہ غذا میں دیا جائے اور بیس دن کے بعد حمام میں جائے، حصہ اور حمیقی کا علاج چیچک کے علاج کے قریب قریب ہے۔

غیل کا ذکر:

حضرت اسماء بنت یزید الانصاریہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:’’اپنی اولاد کو خفیہ طور پر مت قتل کرو، کیونکہ اس غیل نے فارس والوں کو خوف زدہ کر کے گھوڑے سے گرادیا۔‘‘( ابو دائود)

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor