Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 563

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 563)

آنحضرتﷺ کا یہ فرمانا کہ:’’میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کرلیا تھا، اس میں ممانعت نہی تنز یہی پر محمول ہے، آپﷺ نے اس لیے منع نہیں فرمایا کہ آپﷺ جانتے تھے کہ صحبت ترک کرنے سے خاوند کس نقصان سے دوچار ہو سکتا ہے اور اسے اپنی خواہش کو کس طرح جھیلنا  پڑے گا۔

نیز آپﷺ کے علم میں تھاکہ اس عمل سے اہل فارس وروم کو بھی ضرر نہیں پہنچا تھا۔ باقی رہا’’عزل‘‘ کا مسئلہ! تو یہ بصورت اتفاق جائز ہے۔

 جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:’’ہم عہد نبوت میں عزل کرتے تھے اور قرآن نازل ہو رہا تھا۔ ‘‘ (متفق علیہ)

مسلم کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ:ہم عزل کرتے تھے، جب آنحضورﷺ کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپﷺ نے اس سے منع نہیں فرمایا(بلکہ) فرمایاکہ:’’جو جان قیامت تک پیدا ہونے والی ہے وہ پیدا ہو کر رہے گی۔‘‘(متفق علیہ)

حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ:’’رسول اللہﷺ نے منع فرمایا کہ آزاد عورت سے اس کی اجازت کے بغیر عزل کیا جائے۔‘‘

عورت کے لیے حیض بند کرنے کے لیے دواپینا جائز ہے جبکہ دوا سے ضرر کا خطرہ نہ ہو، صالح کی روایت میں امام احمد نے اس کی صراحت کی ہے جبکہ بعض شوافع کہتے ہیں کہ عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے، اس لیے اس سے قطع نسل لازم آتا ہے اور اگر وہ شوہر والی ہو تو شوہر کی اجازت پر موقوف ہوگا۔

 نظر لگ جانا حق ہے اور اس کا علاج:

حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ:’’حضور نبی کریمﷺ نے اپنے گھر میں ایک بچی کو دیکھا کہ اس کے چہرے پر کچھ داغ سا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو دم کروائو، اسے نظر لگی ہوئی ہے۔‘‘(بخاری ومسلم)

(جاری ہے)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor