Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 564

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 564)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:’’نظر لگ جانا برحق ہے۔‘‘(بخاری)

 رسول اللہﷺ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو ہر شیطان اور ہر مضر جانور اور نظر بد سے بچانے کے لیے اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔

عبارت میں مذکور لفظ’’الہامہ‘‘ ہوام کی جمع ہے، اس سے ہر جان لیوازہریلا جانور مراد ہے جیسے سانپ وغیرہ، اور کبھی لفظ ہامۃ کا اطلاق ایسے حشرات پر بھی ہوتا ہے جو جان لیوا ہوں۔ جیسا کہ آنحضورﷺ نے حضرت کعب رضی اللہ سے فرمایا:’’ایؤذیک ھوام راسک‘‘کیا تمہیں سر کے حشرات تکلیف پہنچا رہے ہیں۔اور لفظ’’لامۃ‘‘خوفناک اور ڈراؤنی چیز کو کہتے ہیں اور نظر بد کو بھی کہتے ہیں۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں:’’رسول اللہﷺ مجھے حکم دیتے تھے کہ میں نظر بد میں جھاڑ پھونک کروائوں۔‘‘(متفق علیہ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے ہی منقول ہے کہ آنحضورﷺ نظر لگانے والے کو وضو کرنے کا حکم دیتے وہ وضو کرتا پھر نظر زدہ شخص اس سے غسل کرتا۔‘‘(ابو دائود)

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:’’نظر لگ جانا برحق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت لے جا سکتی تو یہ نظر لے جاتی۔‘‘اور جب تمہیں غسل کرنے کاکہا جائے تو غسل کیا کرو۔‘‘(ترمذی، مسلم)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor