Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 565

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 565)

حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے بھی اس طرح کی روایت منقول ہے، آپﷺ نے جو یہ فرمایا کہ:’’جب تمہیں غسل کرنے کا کہا جائے تو غسل کیا کرو۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب نظر زدہ انسان تم سے غسل کرنے کا مطالبہ کرے تو اس کی بات کو مانو۔ اس کی صورت یہ ہے کہ نظر لگانے والا اپنا چہرہ ،ہاتھ ،کہنیاں، گھٹنے اور دونوں پائوں کے اطراف اورازار کے اندرونی حصہ کو ایک برتن میں دھوئے ،پھر وہ پانی نظر زدہ شخص پر ڈال دیاجائے اور برتن کا پانی اس کی پشت کی جانب سے اس کے سر پر یکبارگی ڈالا جائے اس وقت برتن زمین پر نہ رکھا جائے۔ تو اللہ کے حکم سے مریض صحت یاب ہوجائے گا۔( ہکذارواہ مالک فی المؤطا)

امام احمدرحمہ اللہ سے ازار کے اندرونی حصہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ازار کا وہ حصہ جو جسم کے ساتھ متصل ہے۔ ابو دائودؒ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد سے نظر بد میں جھاڑ پھونک کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

 مفسرین کی ایک جماعت کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان’’ وان یکاد الذین کفروالیزلقونک بابصارھم‘‘کا مطلب یہ ہے کہ وہ کفار آپﷺ کو اپنی نظر بد سے دو چار کردیں گے۔

نبی کریمﷺ نے فرمایا :جب تم میں سے کوئی شخص کوئی ایسی چیز دیکھے جو اس کو اس کی ذات یامال کے بارے میں متعجب کرے تو اسے چاہیے کہ بارک اللّٰہ علیہ کہہ دے اور فرمایا کہ جو شخص کوئی متعجب چیز دیکھے اسے ماشاء اللّٰہ لاقوۃ الا باللّٰہ کہنا چاہیے۔

 ٭…٭…٭

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor