Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 569

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 569)

یاد رکھنا چاہیے کہ جسم کی درستگی اس پر موقوف ہے، لہٰذا اے مخاطب!اپنے دل کو سنوار لو، درست کر لو، تمہارا جسم بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

 رسول اللہﷺ نے فرمایا:جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر وہ درست ہوگا تو سارا جسم درست رہے گا اور وہ ٹکڑا دل ہے۔‘‘(الحدیث)

اس سے پہلے بھی سورۃ الفاتحہ کے ذریعہ دم کرنے کی حدیث گزر چکی ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے کہ:’’جب گھر میں کوئی فرد بیمار ہوجاتا تو رسول اللہﷺ معوذات پڑھ کر اسے دم کرتے تھے۔‘‘

امام دار قطنی نے اپنی سند کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ:’’جس کی ڈاڑھ میں تکلیف ہو تو وہ اس پر اپنی انگلی رکھ کر یہ پڑھے: ’’وھو الذی انشاکم من نفس واحدۃ فمستقرومستودع قد فصلنا الایت لقوم یفقھون‘‘(الانعام:۹۸)

جب انسانی کلام میں یہ تاثیر ہے کہ بحکم خداوندی نافع ہوتے ہیں تو اللہ کا کلام کس قدر نافع ہوگا۔

 امام احمدؒ نے صراحت کے ساتھ یہ بات بیان فرمائی ہے کہ اگر قرآنی آیات کسی چیز میں لکھ کر اسے دھویا جائے اور اس پانی کو پیاجائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اسی طرح کوئی شخص قرآنی آیات کسی برتن پر لکھتا ہے پھر مریض کوپلادیتا ہے یا کسی چیز پر آیات پڑھ کر اسے پلاتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح پانی پر آیات پڑھ کر وہ پانی مریض پرچھڑک دیا جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر عورت عسرولادت میں مبتلا ہو، اس کے لیے کوئی قرآنی آیت لکھ کر اسے پلادی جائے تو جائز ہے۔

(جاری ہے)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor