Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 571

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 571)

مصنف کہتے ہیں کہ جنات لطیف جسم رکھتے ہیں اور کسی جن کا انسانی روح کے ساتھ اختلاط کوئی مستنکر بات نہیں، جیسے خون اور بلغم کثافت کے باوجود بدن انسانی میں مختلط ہیں۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خبر حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تاخیر سے پہنچی، جس(واقعہ) میں ایک عورت جس کے اندر کوئی شیطان تھا، اس سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ وہ یہاں نہیں ہے، آئے گا تو بتائوں گی، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے صدقہ کے اونٹوں کی دیکھ بھال کے لیے بھیجا ہے۔ یہ ایک وسیع باب ہے، اس میں بہت زیادہ حکایات وآثار منقول ہیں۔

موقع و مقام کی تنگی اس کی اجازت نہیں دیتی کہ ان سب کو یہاں ذکر کیا جائے۔ (واللہ اعلم)

 باقی رہا مسئلہ تعویذات کے لٹکانے اور باندھنے کا تو امام احمدرحمہ اللہ تو اس کی کراہت کے قائل ہیں وہ فرماتے ہیں کہ’’ جو شخص کوئی چیز لٹکائے گا اسی کے سپرد کیا جائے گا۔‘‘

حرب رحمہ اللہ نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے امام احمدرحمہ اللہ سے پوچھا: ایسے تعویذات جن میں قرآنی آیات وغیرہ رقم ہوں ان کا لٹکانا کیسا ہے؟ فرمایا: حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس کو ناپسند کرتے تھے۔ نیز امام احمدرحمہ اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاوغیرہ کے حوالہ سے ذکر کیا کہ ان لوگوں نے اس معاملہ میں سہولت اختیار کی ہے،امام احمدرحمہ اللہ نے ا س میں سختی نہیں کی ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے گھبرا کر اُٹھے تو یہ دعاء پڑھے:اعوذ بکلمات اللّٰہ التامات من غضبہ و عقابہ وشرعبادہ ومن ھمزات الشیاطین وان یحضرون

اس کے پڑھ لینے کے بعد اسے کوئی نقصان نہ ہوگا۔

 حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ اپنی بالغ اولاد کو یہ کلمات ( مذکورہ) سکھایا کرتے تھے اور نابالغ بچوں کے لیے کاغذ میںلکھ کر گلے میں لٹکادیتے تھے۔( ترمذی، ابودائود)

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor