Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 573

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 573)

۳)طبیب حاذق قوت کی تقویت کے لیے ہر طرح کا حیلہ اختیار کرتا ہے کبھی تو اس کو غذا دے کر اور کبھی امید ورجاء کے ذریعہ اور کبھی خوف دلا کر تقویت دیتا ہے۔

 یہ’’نماز‘‘ان تمام امور کو جامع ہے، کیونکہ بندے کو اس میں خوف و خشیت بھی حاصل ہوتا ہے اور اُمید ورجاء بھی اور حیاء و شرم بھی ،محبت بھی اور آخرت کا دھیان بھی، یہ سب امور اس کی قوت میں مزید تقویت کا سبب بنتے ہیں اور اس کا سینہ کھولتے ہیں جس کے نتیجہ میں اس کا مرض دور ہوجاتا ہے۔

منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جسم میں کوئی زخم تھا جس کا کاٹنا ممکن نہ تھا، گھر والوںنے ان کو مہلت دی حتیٰ کہ وہ نماز میں مشغول ہوئے تب لوگوں نے اس زخم کو کاٹا تو نماز میںمنہمک ہونے کی وجہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو احساس تک نہ ہوا۔

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا حال یہ تھا کہ گھر میں ہوتے تو گھر والوں کو خاموش رہنے کا کہتے تھے اور جب نمازکے لیے کھڑے ہوتے تو ان کو گفتگو کی اجازت دے دیتے اور فرماتے تھے کہ میں جب نماز میں ہوتا ہوں تو مجھے تمہاری گفتگو سنائی نہیں دیتی۔

(ایک روز) مسجد کی دیوار گر گئی، وہ نماز میں تھے تو انہیں کوئی توجہ نہیں ہوئی،نیز نماز رکوع، قیام اور سجدہ کو جامع ہے، نیز اس میں ذلت، عاجزی، اخلاص، خشوع و خضوع، عبادت و بندگی اور جمعیت وغیرہ پائی جاتی ہے جن سے بدن کے مفاصل متحرک رہتے ہیں اور اکثر اعضاء متلین رہتے ہیں، بالخصوص انسان کا معدہ اور آنتیں، یہ نمازدوگندی چیزوں( بول و براز) کے دفعیہ اور معدہ سے کھانے کو اتارنے میں کس قدر معاون ہے! حکیم عبداللطیفؒ کہتے ہیں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ٹھاک ہے، میں نے اس کا سبب معلوم کرنے کی جستجو کی تو پتہ چلا کہ یہ لوگ کثرت سے نماز اور تہجد ادا کرنے والے ہیں، مزید لکھتے ہیں کہ نماز کا یہ سجدہ نزلہ وزکام میں کس قدر نافع ہے بعدیہ سجدہ منخر کا سدہ کھولنے میں کس قدر معاون ہے اور یہ سجدہ دوگندی چیزوں کے تعفن کے ازالہ اور معدہ اور آنتوں سے کھانے کے اتارنے اور فضول محتقنہ کی تحریک و اخراج میں کیسا مضبوط مددگار ہے! (جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor