Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 574

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 574)

اس لیے کہ سجدہ کے وقت غذاء کے اوعیہ اپنے ازدحام کی وجہ سے نچڑ جاتے ہیں اور ایک دوسرے پر ان کا سقوط ہوتا ہے۔ نیز’’نماز‘‘بسااوقات رنج والم کا ازالہ کرتی ہے اور آتش غضب کو بجھاتی ہے، حق تعالیٰ کی محبت کا سبب ہے اور مخلوق کی تواضع کا ذریعہ ہے، اس کے ذریعہ دل نرم ہوتے ہیں اور جذبہ عفوودرگزر پیدا ہوتا ہے اور جذبہ انتقام فرد ہوتا ہے،نماز میں بسااوقات درست جواب اور صائب رائے اور تدبیر کا ظہور ہوتا ہے اور بندہ کو بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے۔ انسان اپنے امور اور معاملات میں غور کرنے لگتا ہے اور دنیا و آخرت کے مصالح میں غور وفکر اور اپنے نفس کا محاسبہ کرتاہے۔

 خصوصاً جب قیام طویل کرے اور ہوبھی رات کے وقت، جب لوگ سورہے ہوں اور سناٹا چھا رہا ہوتا ہے او ر ساری دنیا پر ہو کا عالم چھا رہا ہوتا ہے۔ عالم سفلی کے قویٰ سمٹ جاتے ہیں اور عالم روحانی کے قویٰ منتشر ہوجاتے ہیں اور اس کے آثار پھیل رہے ہوتے ہیں۔

اس بات کی طرف آنحضرتﷺ نے ارشاد فرمایا :اے بلال! نماز کے ذریعہ ہمیں راحت پہنچائو‘‘نیز اس ارشاد گرامی میں اسی امر کی طرف رہنمائی ہے کہ’’میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے‘‘اس لیے کہ نماز میں دنیا و آخرت کے فضائل موجود ہیں اور اس سے نفس کو سرور و ابتہاج حاصل ہوتا ہے۔

اس سے قبل بھی یہ ارشاد نبویﷺ گزرچکا ہے کہ: ’’اپنے کھانے کو ذکر اور کلام کے ذریعہ پگھلائو۔‘‘

نمازتراویح کے مقرر کیے جانے کی بھی یہی ایک وجہ ہے، نماز میں دنیا وآخرت کی خیر موجود ہے کہ اس میں باری تعالیٰ کی تجلیات کا نزول ہوتا ہے جس سے جسمانی امراض واسقام بھی دور ہوتے چلے جاتے ہیں اور اخلاق رذیلہ کی اصلاح و تکمیل بھی ہوتی جاتی ہے۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آنکھیں دُکھتی تھیں تو آنحضرتﷺ نے ان کی آنکھوں پر لعاب لگایا اور دعاء فرمائی تو وہ ٹھیک ہوگئیں۔‘‘(بخاری ومسلم) کہا جاتا ہے کہ’’ایک آدمی نے سرکادوعالمﷺ سے اپنی آنکھوں کے دُکھنے کی شکایت کی تو آپﷺ نے اسے قرآن پاک دیکھنے کا فرمایا۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor