Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 575

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 575)

بعض کہتے ہیں کہ ایک شخص نے آنحضورﷺ سے اپنی سنگدلی کی شکایت کی توآپﷺ نے فرمایا کہ وہ ’’یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کرے یا اس کو کھانا کھلائے‘‘ اور حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے سنگدلی کی شکایت کی گئی تو انہوں نے فرمایا :’’بیماروں کی بیمار پرسی کیاکرو، جنازہ کے ساتھ جایا کرو اورقبروں کی زیارت کیا کرو۔‘‘

مروزیؒ کہتے ہیں کہ امام احمدرحمہ اللہ کو میرے بارے میں پتہ چلا کہ مجھے بخار ہے تو انہوں نے میرے لیے کاغذ پر بخار کا تعویذ لکھا:

’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم، بسم اللّٰہ وباللّٰہ ومحمد رسول اللّٰہ’’یانارکونی برداوسلاما علی ابراھیم وارادوابہ کیدا فجعلنا ھم الاخسرین‘‘اللھم رب جبریل و میکائیل و اسرافیل،اشف صاحب ھذاالکتاب بحولک وقوتک وجبروتک الہ الحق آمین‘‘

حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ نے حضور اکرمﷺ سے درد کی شکایت کی، جسے وہ اسلام لانے کے وقت سے اپنے جسم میں محسوس کررہے تھے تو آپﷺ نے ان سے فرمایا:اپنا دایاں ہاتھ درد والی جگہ پر رکھ کر تین بار بسم اللہ پڑھ اورپھر سات مرتبہ یہ دعاء پڑھو:اعوذ بعزۃ اللّٰہ وقدرتہ من شرمااجدہ( مسلم)

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے عر ض کیا: یا رسول اللہ! میں رات کو بے خوابی کے سبب نہیں سو سکتا؟ آپﷺ نے فرمایا :’’جب بستر پر سونے کے لیے آئو تو یہ پڑھو:

’’اللھم رب السموت السبع ومااظلت، ورب الارضین السبع وما اقلت ورب الشیاطین و مااضلت، کن لی جارا من شر خلقک جمیعا ان یفرط علی احدمنھم و ان یبغی علی عزجارک وجل ثناؤک ولا الہ غیرک ولا الہ الاانت‘‘(ترمذی)

حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے آنحضرتﷺ سے رات کے وقت گھبراہٹ کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں چندایسے کلمات نہ سکھادوں جو مجھے جبریل علیہ السلام نے تعلیم کیے تھے۔‘‘

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor